عمران عثمانی۔پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز،ٹی 20 ریکارڈز،نئے میچز کا شیڈول،شکست کا کوئی جواز ہے کیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ یہ ایک عجب بات ہوگی، اگر پاکستان کی ٹیم ویسٹ انڈیز سے ٹی 20 سیریز ہار جائے اور یہ بھی ناقابل یقین ہوگی کہ کوئی سنگل میچ ہار جائے۔ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے مسلسل ہارے جا رہی ہے۔ اب اگر پاکستان کی ٹیم وہاں جا کر کھیل رہی ہے تو اس کا ہارنے کا کیا جواز ہے ،اس لیے کہ وہ بنگلہ دیش سے ہار گئے ہیں تو ویسٹ انڈیز سے بھی ہار سکتے ہیں ۔ذرا ریکارڈ تو دیکھیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اب تک 21 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں ۔پاکستان نے 15 میچز جیتے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم صرف تین میچ جیت سکی ہے اور تین میچز بے نتیجہ رہے ہیں ۔
پاکستان کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک بار 208 رنز بھی بنا چکی ہے جو اس کا اب تک کا اس ٹیم کے خلاف ہائی سکور ہے ۔
دونوں ممالک 2021 کے بعد کسی بھی ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں مقابل نہیں آئے ۔نہ کسی ورلڈ کپ ٹی 20 میں نہ کسی باہمی سیریز میں۔ آخری بار دسمبر 2021 میں کراچی میں کھیلی گئی 3 میچز کی سیریز پاکستان نے تین صفر سے جیت لی تھی۔ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف پہلی کامیابی اولین میچ میں حاصل کی۔ دونوں کے درمیان پہلا میچ 2011 میں ہوا جو پاکستان ہار گیا۔ دوسرا میچ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا تھا جو میرپور میں ہوا پاکستان 84 رنز کے بڑے مارجن سے ہارا۔ تیسرا میچ پاکستان ہارا ہے 2017 میں پورٹ آف سپن میں۔
ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم 2017 کے بعد پاکستان سے کوئی ٹی ٹونٹی میچ نہیں جیت سکی۔ اس دوران ان دونوں ٹیموں کے درمیان 11 میچز شیڈول تھے لیکن اس میں سے تین میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا بارش کے باعث میچ منسوخ ہوئے، البتہ باقی تمام میچز پاکستان جیتا، تو کیا کوئی جواز ہے پاکستان کی شکست کا۔ میرا تو نہیں خیال ،لیکن اب چونکہ یہاں نئے ہیڈ کوچ ہیں۔ نئے کپتان ہیں۔ بابرعظم اور رضوان جیسے کھلاڑی نہیں ہیں، البتہ شاہین آ گئے ہیں ،شاید ان سے مدد ملےاور امریکہ کی سرزمین ہے شاید یہ فرق ہو۔ اچھا مقابلہ ہو سکتا ہے ۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز یکم اگست سے امریکہ میں ہوگا۔ تینوں میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے شروع ہوں گے اور یہ میچز ہیں یکم اگست، تین اگست اور چار اگست کو۔ اس کے بعد یہ دونوں ٹیمیں ویسٹ انڈیز جائیں گی جہاں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز شیڈول ہیں۔
