راولپنڈی۔کرک اگین رپورٹ۔پاکستان نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا،رینکنگ میں بڑا جمپ۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ پاکستان نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا۔3 ایک روزہ میچز کی سیریز 0-3 سے جیت کر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پاکستان آگیا ہے۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے آئی لینڈرز کو 6 وکٹ سے ہرادیا۔212 رنزکا تعاقب 44.4 اوورز میں 4 وکٹ پر پورا کیا۔حسین طلعت 42 اور محمد رضوان 61 پر ناقابل شکست لوٹے۔دونوں میں 100 رنزکی ناقابل شکست شراکت بنی۔ان سے قبل بابر اعظم 34،فخرزمان 55،سلمان علی آغا 6 اور حسیب اللہ صفر پر گئے۔
سری لنکا کرکٹ ٹیم ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 211 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔وسیم نے 3-47 کے ساتھ ہیڈ لائن بنائی۔ جب کہ تیز رفتار ساتھی حارث رؤف نے 2-38 اور بائیں ہاتھ کے اسپنر فیصل اکرم نے 2-42 کے ساتھ وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکابٹیم 45.2 اوورز میں آؤٹ ہو گئی۔
سری لنکا اس سے پہلے راولپنڈی میں پہلے دو ون ڈے ہار گئے اور فائنل میچ کا آغاز خراب نوٹ پر ہوا۔کپتان چارتھ اسالنکا بخار کے باعث باہر ہو گئے۔سدیرا سمارا وکراما، جنہوں نے سب سے زیادہ 48 رنز بنائے، نے کپتان کوسل مینڈس (34) کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 43 رنز جوڑے، لیکن اس کے بعد اننگز بری طرح ڈھل گئی۔پتھم نسانکا نے 24 اور کامل مشرا نے 29 رنز بنائے لیکن دونوں اوپنرز رؤف اور وسیم سے یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوئے۔
اکرم نے ایک سال میں اپنا پہلا انٹرنیشنل کھیلتے ہوئے کامندو مینڈس کو 10 اور پھر سماراویکرما کو آؤٹ کیا ۔لنکن ٹیم 4-143 سے 8-193 پر گری۔ڈیبیو کرنے والے پون رتھنائیکے نے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے۔ وہ دوسرا رن لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
