بلاوایو ،کرک اگین رپورٹ
پاکستان نے زمبابوے کیخلاف پہلا ٹی 20 میچ جیت لیا
پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلا ٹی ٹونٹی میچ 57 رن سے جیت لیا ہے۔بلاوایو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیل کر 165 رنز بنائے۔ زمبابوے کی ٹیم سولویں اوور میں 108 رنز بنا کر اؤٹ ہو گئی۔
اس سے قبل پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ شروع کی اب زمبابوے کے خلاف پاکستان کی ٹیم ایک نئے کپتان سلمان علی آغا کی قیامت میں بیٹنگ کا اغاز کر رہی تھی اننگز کی شروعات کیسی تھی۔عمیر یوسف اور صائم ایوب نے پاکستان کو 18 رنز کا اغاز دیا۔ اس موقع پرعمیر یوسف 16 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔پاکستان کی دوسری وکٹ 51 کے مجموعی سکور پر اس وقت گری جب صائم ایوب 18 بالز پر 24 رن بنا کر پویلین لوٹے۔ اس کے بعد عثمان خان نے ایک اچھی اننگز کھیلی ۔انہوں نے 30 بال پر 39 رنز بنائے اور وہ واحد بیٹر تھے جنہوں نے دو چھکے لگائے۔ وہ 39 رنز بنا کے جب آؤٹ ہوئے تو پاکستان کا مجموعی سکور تین وکٹ پر 91 ہو گیا تھا۔کپتان سلمان علی آغا کپتان بنتے گویا دباؤ میں آئے ۔19 گیند ضائع کر گئے اور صرف 13 سکور کر سکے۔ اب وہ تین اوور اور ایک بال کھیلنے کے بعد 13 سکور بنا سکے تو پاکستان کا سکور 100 رنز چار وکٹ پر تھا اور 14.2 کا کھیل ہو چکا تھا۔ یہ کوئی اچھی پوزیشن نہیں تھی۔یہاں سے پاکستان کو طیب طاہر اور عرفان خان نے ریسکیو کیا ۔دونوں نے مزید وکٹ نہیں گرنے دی اور پاکستان کے لیے ایک اچھا اسکور چار وکٹ پر 165رنز سیٹ کردیا تھا۔ پیس اوورز کے اختتام پر طیب طاہر نےشاندار 39 رنز بنائے اور اس میں 25 گیندیں کھیلیں۔عرفان خان 15 بالز پر 27 کرگئے ۔
زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے چار اوورز میں صرف 14 رنز دیے اور ایک وکٹ لی۔ ریان نے بھی ایک وکٹ لی۔ باقی دو باؤلرز بھی ایک ایک وکٹ لے سکے۔ یوں زمبابوے کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف ملا۔
جواب میں زمبابوے کا اغاز اگرچہ اچھا نہیں تھا لیکن سکندر رضا اور مارومانی نے تیسری وکٹ پر اپنی ٹیم کا سکور جب دو وکٹ پر 77 تک پہنچا دیا تو اس وقت 9 واں اوور جاری تھا ۔یہ ایک شاندار موقع تھا۔ زمبابوے کے لیے کہ وہ کھیلتے تو پاکستان کو ٹف ٹائم دیتے۔ یہاں مارونی 33 رنز بنا کر بدقسمتی کا شکار ہوئے اور رن آؤٹ ہوگئے ۔مارو مانی رن اؤٹ ہو گئے اور پھر تھوڑی دیر بعد سکندر رضا بھی 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور زمبابوے کی ٹیم اس کے بعد سنبھل نہ سکی اور اس کے تمام کھلاڑی 15.3 وورز میں 108رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔اہم بات یہ تھی کہ زمبابوے کا کوئی کھلاڑی ان دو کے علاوہ ڈبل فگر میں بھی داخل نہیں ہو سکا۔
پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے شاندار بولنگ کی اور 20 رنز دے کر تین کھلاڑی آؤٹ کیے ۔ایک اور سپنر ابرار احمد نے بھی شاندار بولنگ کی اور 28 رنز کے عوض تین وکٹیں اپنے نام لیں۔حارث رؤف تو خیر ٹی 20 کے سپیشل بولر ہیں 17 رنز دے کر دو وکٹ اپنے نام کر گئے پاکستان کو تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہو گئی ہے۔دوسرا ٹی 20 میچ 3 دسمبر کو بلاوایو میں ہوگا۔