لاہور۔ پی سی بی میڈیا ریلیز ۔
ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر،پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی فتح
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان کی جیت۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی مسلسل تیسری فتح۔ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے شکست دے دی۔191 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 40ویں اوورز میں 126 رنز پر آل آوٹ ہوگئ۔
پاکستانی باولرز کی زبردست باولنگ۔فاطمہ ثنا نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھجوایا۔نشرہ سندھو اور رامین شمیم نے2۔ 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سعدیہ اقبال نے ایک کھلاڑی کو پویلین واپس بھجوایا۔ویسٹ انڈیز کی 2 کھلاڑی رن آؤٹ ہوئیں۔۔
پاکستان ویمنز ٹیم 50 ویں اوور میں 191رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی
۔سدرہ امین 94 بالز پر 54 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں جبکہ اوپننگ بیٹر منیبہ علی نے 60 بالز پر 33 رنز سکور کیےعالیہ ریاض نے 35 بالز پر 20 رنز اور سدرہ نواز نے 28 بالز 23 رنز سکور کیے۔
ویسٹ انڈیز کی باؤلر ایفی فلیچر نے 39 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ہیلی میتھیوز نے 30 رنز پر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔