لاہور 17 نومبر، 2023،پی سی بی میڈیا ریلیز
فاطمہ ثنا۔ عمیمہ سہیل اور شوال ذوالفقار کی نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ سترہ رکنی اسکواڈ کا اعلان سلیم جعفر کی سربراہی میں قائم قومی سلیکشن کمیٹی نے کیا ہے۔
آئندہ ماہ ڈنیڈن اور کوئنز ٹاؤن میں کھیلے جانے والے تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل جبکہ کوئنز ٹاؤن اور کرائسٹ چرچ میں تین ون ڈے انٹرنیشنل شامل ہیں۔ ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔
بنگلہ دیش کے دورے میں شامل ارم جاوید کو ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ پاکستان اے کی طرف سے عمدہ کارکردگی پر عمیمہ سہیل اور شوال ذوالفقار کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔شوال ذوالفقار نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے انٹرنیشنل کریئر کا آغاز کیا تھا پاکستان اے کی طرف سے انہوں نے ویسٹ انڈیز اے اور تھائی لینڈ ایمرجنگ کے خلاف سہ فریقی سیریز میں ایک نصف سنچری سمیت106 رنز بنائے تھے۔
فاسٹ بولر فاطمہ ثنا جو انجری کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز نہیں کھیل پائی تھیں اب ٹیم کو دستیاب ہونگی۔
پاکستان کا سترہ رکنی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
ندا ڈار ( کپتان ) عالیہ ریاض۔ بسمہ معروف۔ ڈیانا بیگ ۔ فاطمہ ثنا۔ غلام فاطمہ ۔ منیبہ علی ( وکٹ کیپر ) نجیہہ علوی ( وکٹ کیپر ) نشرہ سندھو۔ نتالیہ پرویز۔ عمیمہ سہیل۔ صدف شمس ۔ سعدیہ اقبال ۔ شوال ذوالفقار۔ سدرہ امین ۔ام ہانی اور وحیدہ اختر۔
پلیئر سپورٹ اسٹاف۔ ناہیدہ خان ( منیجر ) محتشم رشید ( عبوری ہیڈ کوچ ) سلیم جعفر ( بولنگ کوچ ) توفیق عمر ( بیٹنگ کوچ ) محمد اسفندیار( اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ) سید نذیر احمد ( میڈیا منیجر ) رفعت اصغر گل ( فزیو تھراپسٹ ) اور زبیر احمد ( انالسٹ )
سترہ رکنی اسکواڈ 18 نومبر کو کراچی میں جمع ہوگا جہاں وہ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں چار روزہ کیمپ میں حصہ لے گا۔ٹیم 24 نومبر کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔
چیف سلیکٹر سلیم جعفر کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں ہماری بیٹرز کو درپیش چیلنجز اور بیٹنگ میں سامنے آنے والے مسائل کی نشاندہی کے بعد سلیکشن کمیٹی نے عمیمہ سہیل اور شوال ذوالفقار کو ان کی مستقل مزاج کارکردگی کے پیش نظر ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز کو ذہن میں رکھتے ہوئے فاسٹ بولنگ کے شعبے کو بھی مضبوط کیا گیا ہے۔ہمیں امید ہے کہ فاطمہ ثنا کا تجربہ اور مہارت ٹیم کے لیے مفید ثابت ہوگا۔
دورے کا شیڈول اس طرح ہے۔
3 دسمبر۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ ڈنیڈن ۔
5 دسمبر ۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ ڈنیڈن۔
9 دسمبر ۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ کوئنز ٹاؤن۔
12 دسمبر ۔ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل ۔ کوئنز ٹاؤن۔
15 دسمبر۔ دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل ۔ کرائسٹ چرچ۔
18 دسمبر ۔ تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل ۔ کرائسٹ چرچ۔
( ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے)
-ENDS –