راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان ہوم گرائونڈ میں ساڑھے3 برس،انگلینڈ کے خلاف 9 سال بعد ٹیسٹ سیریز جیت گیا،کئی نئے ریکارڈز ساتھ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان نے انگلینڈ کو چاروں شانے چت کردیا۔بازبال کرکٹ راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ میں دفن ہوگئی۔انگلینڈ کے خلاف 9وکٹ کی جیت کے ساتھ ہی ہوم میدانوں میں کسی بھی ملک کے خلاف ساڑھے 3 سال بعد پہلی ٹیسٹ سیریز جیتی۔انگلینڈ کے خلاف 9 سالوں میں 5 ویں سیریز میں جاکر پہلی سیریز نام کی۔شان مسعود تیسری سیریز میں جاکر پہلی بار فاتح کپتان بنے۔متعدد نئے ریکارڈز بن گئے۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں پاکستان نے ٹیسٹ میچ کے تیسرے ہی روز پہلے سیشن کے اختتامی لمحات میں 10 وکٹ کی جیت نام کی۔36 رنزکا ہدف ایک وکٹ پر 37 رنزبناکر پوراکیا۔صائم ایوب 8 رنز بناکر گئے۔شان مسعود 6 بالز پر 23 رنزبناگئے۔
اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگ میں 37.2 اوورز میں صرف 112 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔آج اس کی 7 وکٹیں88 رنزکے اندر گریں۔جوئے روٹ33 اور ہیری بروک 26 کرگئے۔اکی شراکت ٹوٹتے ہی 46 رنزکے اندر 7 وکٹیں گریں۔پاکستان کی جانب سےنعمان علی نے 42 رنز دے کر 6 اور ساجد خان نے69 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔ساجد خان نے میچ میں 207 رنز دے کر 10 وکٹیں لیں،نعمان علی نے میچ میں 9 وکٹیں لیں۔
انگلینڈ کے 267 رنز واقعی کم نہیں تھے،جوابی پاکستانی اننگ نے بھی ثابت کردیا،مہمان ٹاپ پر
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹیم نے پہلی اننگ میں 267 رنزبنائے تھے۔جیمی سمتھ نے 89 رنزکئے۔ساجد خان نے 128 رنز دے کر 4 آئوٹ کئے تھے۔نعمان علی نے 3 اور زاہد محمود نے ایک وکٹ لی۔جواب میں پاکستان نے سعود شکیل کی 134 رنزکی شاندار اننگ کی وجہ سے 344 رنزبنائے۔ریحان نے نے اور شویب بشیر نے 3 وکٹیں لیں۔
سعود شکیل پاور،انگلینڈ 2 روز بعد بڑے خطرے میں،پاکستان کتنے برس بعد سیریز جیت سکتا
اس ٹیسٹ میچ میں کل 31 وکٹیں گریں،ان میں سے 29 وکٹیں اسپنرز نے لیں۔پاکستان نے انگلینڈ کی تمام 20 وکٹیں اسپنرز کی مدد سے حاصل کیں۔
ساجد خان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کسی بھی ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں لینے والے پہلے اسپنر بن گئے۔انہوں نے میچ میں 10 وکٹیں لیں،4 چھکے لگائے۔یوں ایسا کرنے والے ٹیسٹ تاریخ کے تیسرے کھلاڑی بنے،ان سے قبل بھی یہ اعزاز پاکستان کے پاس تھا،عمران خان اور عبدالقادر ایسا کرچکے تھے۔
پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف مجموعی طور پر 9 ویں ٹیسٹ سیریز جیتی لیکن یہ سیریز 2015 کے بعد 9 سال میں پہلی سیریز تھی۔آخری بار اکتوبر،نومبر 2015 میں متحدہ عرب امارات میں 3 میچزکی سیریز 0-2 سے جیتی تھی اور اب 1-2 سے اپنے نام کی ہے۔ہوم میدانوں میں پاکستان ساڑھے 3 برس بعد کوئی ٹیسٹ سیریز جیتا ہے۔شان مسعود آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے خلاف بطور کپتان 2 سیریز ہارکرپہلی ٹیسٹ سیریز جیتے ہیں۔