| | | | | | |

تھا جس کا انتظار ،پی سی بی اعلامیہ جاری ،اجلاس کہانی بتادی،ٹیم کا اعلان تاریخ اور وقت کے ساتھ

 

 

لاہور ،پی سی بی میڈیا ریلیز

تھا جس کا انتظار ،پی سی بی اعلامیہ جاری ،اجلاس کہانی بتادی،ٹیم کا اعلان تاریخ اور وقت کے ساتھ

پاکستان کرکٹ بورڈ کا اجلاس : ایشیا کپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

کوچز نے ایشیا کپ کی رپورٹ پیش کی، ٹیم کا اعلان جمعہ کے روز ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف نے بدھ کی شام مکی آرتھر کی سربراہی میں قائم پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف ، کپتان بابراعظم نائب کپتان شاداب خان اور سابق کپتانوں مصباح الحق اور محمد حفیظ سے ملاقات کی جس میں سری لنکا میں منعقدہ ایشیا کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

اس ملاقات میں پاکستانی ٹیم کے مکمل کوچنگ اسٹاف کو مدعو کیا گیا تھا جس میں ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن۔ بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک اور بولنگ کوچ مورنے مورکل شامل تھے تاکہ وہ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کرسکیں۔

اس جائزہ اجلاس میں ڈاکٹر سہیل سلیم بھی شریک تھے جنہوں نے کھلاڑیوں کی انجریز اور ان کی ری ہبلیٹیشن کے بارے میں بریفنگ دی۔

اجلاس میں ٹیم کی حالیہ کارکردگی کھلاڑیوں کی فٹنس اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے سلسلے میں تفصیل سے جائزہ لیا گیا اور اس بات پر غور کیا گیا کہ ٹیم میں بہتری کیسے لائی جائے۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کے ضمن میں بہتر حکمت عملی تیار کی جائے اس کے علاوہ بینچ کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی بات کی گئی۔

ورلڈکپ اسکواڈ میوزیکل چیئر میں تبدیل،بابر اعظم سے باز پرس،2 کھلاڑیوں کی زبردستی سلیکشن کی کوشش،کپتان پریشان،آخری قدم سامنے

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ اس جائزے کا مقصد یہ تھا کہ ایسا ماحول پیدا کیا جائے جس میں کھل کر اظہار رائے ہو اور اتفاق رائے پر پہنچا جائے۔ اس جائزے کے پیچھے خیال یہ ہے کہ کارکردگی کے بارے میں ہر ایک کو اس میں شامل کیا جائے ۔ مسائل کی نشاندہی کی جاسکے اور ان کا حل تلاش کیا جاسکے۔

ذکا اشرف نے کہا کہ ہم نے خوبیوں اور کمزوریوں پر بات کی ہے اور ہم اس بارے میں بالکل واضح ہیں کہ ٹیم کی بہتری کے لیے کہاں کیا کرنا ہے۔

ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ اس تمام بات چیت سے یہ بات سامنے آئی کہ سابقہ منیجمنٹ نے کئی کھلاڑیوں کو لیگ کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے رکھی تھی جس کی وجہ سے وہ قومی ذمہ داری ادا کرنے سے قبل ہی تھکاوٹ کا شکار ہوگئے تاہم اب ہم نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ کھلاڑیوں کے ورک لوڈ سے نمٹنے اور قومی ڈیوٹی کو ترجیح دینے کے لیے فعال حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔

ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ یہ جائزہ سیشن مثبت انداز میں رہا اور ہم سب ایک پیج پر ہیں۔ ہمیں اعتماد ہے کہ ایشیا کپ میں ہمیں سیکھنے کو ملا ہے اور یہ ورلڈ کپ کی تیاری میں مددگار ثابت ہوگا۔

ذکا اشرف نے کہا کہ ہماری ٹیم میں صلاحیت موجود ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ ٹیم اعلی سطح پر مقابلے کی اہلیت رکھتی ہے۔ہمارے پاس ورلڈ کلاس بیٹرز اور بولرز موجود ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو تمام ضروری سہولتیں اور وسائل فراہم کررہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ٹیم اس میگا ایونٹ میں ٹاپ فارم میں نظر آئے۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق جو گزشتہ روز میڈیکل ایمرجنسی کی بنا پر اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے تھے جمعرات کے روز انہوں نے ذکا اشرف سے ملاقات کی اور اپنی آرا سے آگاہ کیا۔

اس جائزہ کی تکمیل کے بعد انضمام الحق نے پاکستانی ٹیم کے سلیکشن کو حتمی شکل دے دی ہے اور آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان جمعہ کی صبح سوا گیارہ بجے کردیا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *