برمنگھم،کرک اگین رپورٹ
Getty Images
پاکستانی بیٹنگ فلاپ،انگلینڈ نے آئوٹ کلاس کردیا،باوقار جیت۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان بیٹنگ لائن کی ناکامی۔انگلینڈ جاکر پھر بے بس۔بابر اعظم الیون کو انگلینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں شکست ہوگئی ہے۔
ایج باسٹن برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس پاکستان کپتان بابر اعظم نے جیتا اور پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا۔انگلینڈ نے 15 اوورز میں 2 وکٹ پر 144 اسکور بنالئے تھے،حالات خراب تھے لیکن یہاں شاہین آفریدی اور عماد وسیم نے اوپر تلے وکٹیں لے کر انگلینڈ کو7 وکٹ پر 183 اسکور تک محدود کیا۔کپتان جوس بٹلر نے 51 بالز پر 84 رنزبنائے۔ول جیکس نے 37 کی اننگ کھیلی۔شاہین آفریدی نے 36 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔عماد وسیم اور حارث رئوف نے 2،2 وکٹیں لیں۔محمد عامر اور شاداب خان کو کوئی وکٹ نہ ملی،شاداب نے 4 اوورز میں 55 رنز کی مارکھائی۔
پاکستان کرکٹ کی نئی سیاست عیاں ،پی سی بی کا نائب کپتانی پر رضوان سے کیوں مسئلہ
جواب میں پاکستان نے14 پر 2 وکٹ گنوائی لیکن بابر اعظم اور فخرزمان اسکور 67 تک لے گئے،وکٹ پر قیام نہ آیا تو سو تک جاتے 6 وکٹیں گرچکی تھیں،جس کا مطلب تھا کہ میچ ہارگئے۔م،حمد رضوان صفر،صائم ایوب 2،بابر اعظم 32 رنزبناسکے۔فخرزمان نے21 بالز پر تیز 45 رنزبنائے۔شاداب خان 3 اور اعظم خان 11 بناگئے عماد وسیم جب 22 رنز بناکر گئے تو امیدیں دم توڑگئیں۔14 ماہ بعد واپسی کرنے والے فاسٹ بائولر جوفرا آرچر نے 28 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔ریس ٹوپلی نے 31 رنزکے عوض 3 آئوٹ کئے،۔پاکستانی اننگ 4 بالیں قبل 160 رنزبناکر آئوٹ ہوئی اور 23 رنز سے ہارگئی۔انگلینڈ کو 4 میچزکی سیریز میں 0-1 کی برتری ہے۔