پاکستانی کپتان رضوان نے فخرزمان کے حوالہ سے نئی بات کردی،پی سی بی کا موقف الٹ۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ محمد رضوان نے فخرزمان کی انجری کی نئی تعریف کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابقہ موقف کے خلاف بات نکلی،کیا اب پاکستانی کپتان کے خلاف بھی تادیبی کارروائی ہوگی۔
ڈربن میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کے آغاز سے ایک شام قبل رضوان نے کہا ہے کہ فخرزمان کا فٹنس ٹیسٹ مسئلہ نہیں ہے،اس کے اور مسائل ہیں۔کوئی معمولی بیماری بھی ہے،جیسے نزلہ زکام وغیرہ۔وہ ایسا مسئلہ نہیں ہے۔ہماری بات ہوئی ہے۔پاکستان میں وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں لیکن پی سی بی سے کہا ہے کہ فخرزمان کی حفاظت کریں،وہ پاکستان کیلئے میچ ونر ہیں۔
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا ٹی 20 سیریز،سابقہ 8 کا ریکارڈز،شیڈول،ٹائمنگ
رضوان کا یہ بیان پی سی بی کے اس موقف کے خلاف ہے،جس میں اس کا دعویٰ تھاکہ وہ فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہیں۔حالانکہ وہ اس وقت ٹیم سے باہر کئے گئے،جب انہوں نے بابر اعظم کو ڈراپ کئے جانےپر انہوں نے ایک ٹویٹ کیا تھا۔
رضوان نے مزید کہا ہے کہ ہم پچھلے مہینے سے سفر پر ہیں اور یہ ہمارا مسلسل تیسرا بیرون ملک دورہ ہے، جس نے یونٹ کو تیاریوں کے حوالے سے مزید فعال بنا دیا ہے اور جلد از جلد مقامی حالات سے عادی کردیا ہے۔ بابر کی واپسی، نسیم اور شاہین کو وائٹ بال اسکواڈ میں شامل کرنا ٹیم کے لیے خوش آئند پیش رفت ہے ۔ نوجوانوں اور تجربے کے بہترین امتزاج کے ساتھ ہم توجہ مرکوز کرنے سے قبل اس ٹی20 سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی بہترین کارکردگی کے لیے پر امید ہیں۔ دوسرے دو فارمیٹس میں شفٹ ہونا ہمیں چیلنج کرے گا لیکن ساتھ ہی ساتھ ہمارے تیز گیند باز بھی کنڈیشنز سے فائدہ اٹھائیں گے، ہم زمبابوے کے خلاف آخری ٹور سے جیت کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے بے چین ہیں۔