دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔میچ تقریب سے پاکستانی کپتان کو نکال دیا گیا،بھارتی کپتان نے اپنی فوج کی بات کردی،رولز کی دھجیاں۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ ایشیا کپ 2025 پاکستان بھارت میچ کی اختتامی تقریب سے کپتان سلمان علی آغا کو آئوٹ کردیا گیا۔یہی نہیں کہ انہیں پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں نہیں بلایا گیا،بلکہ بھارتی کپتان سے بات چیت اور مین آف دی میچ تک معاملہ رکھا گیا۔شاہین آفریدی سمیت 2 کھلاڑیوں کیلئے انفرادی انعامات تھے۔
عام طور پر دونوں کپتانوں کو بلایا جاتیا ہے۔ہارنے والا کپتان پہلے ہوا کرتا ہے لیکن اس بار ایسا نہ تھا۔پاکستانی کپتان کو بلایا ہی نہ گیا۔کھلاڑیوں نے ہاتھ تک نہ ملائے۔میچ کے اختتام تک یہی روایت رہی۔
تقریب کے میزبان سابق بھارتی کرکٹر سنجے مننجریکر نے ہیپی برتھ ڈے گاکر اپنے کپتان سوریا کمار یادیو کا استقبال کیا اور پھر ان سے بات کی۔اس کے ساتھ ہی بھارتی کپتان نے آئی سی سی ،کرکٹ رولز اڑاکر رکھ دیئے اور پاکستان کے خلاف اپنی جیت بھارتی آرم فورسز کے نام کی اور پاکستان سے لڑائی اوعر جنگ کا اشارہ کرکے اپنی جیت کی خوشی منانے کی کوشش کی۔پہلگام واقعہ کے متاثرین کو یاد کیا،ان کیلئے نیک خواہشات ظاہر کیں۔
بابر اعظم اور رضوان دشمنی ایجنڈا بیچ چوراہےفنا،بھارت کے ہاتھوں پاکستان کوماڈرن ڈے کی بد ترین شکست
پاکستان کو ایشیا کپ کے میچ میں بھارت سے 7 وکٹ کی شکست ہوئی ہے۔
