دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔بابر اعظم اور رضوان دشمنی ایجنڈا بیچ چوراہےفنا،بھارت کے ہاتھوں ماڈرن ڈے کی بد ترین شکست۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ماڈرن ڈے کرکٹ فنا۔کپتان سلمان علی آغا چیپٹر تباہ۔پاکستان کرکٹ ہانگ کانگ کرکٹ کے برابر۔بابراعظم اور رضوان دشمنی ایجنڈا دبئی کے بیچ چوراہے میں پھٹ گیا۔بھارت نے پاکستان کو ایشیا کپ 2025 کے گروپ میچ میں آئوٹ کلاس کردیا۔وکٹوں کی بڑی جیت نام کرلی۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں تھی۔اوپنر صائم ایوب مسلسل دوسرے میچ میں صفر پر گئے۔رضوان کی جگہ لینے والے محمد حارث 5 بالز پر 3 کرگئے۔فخرزمان نے 15 بالز پر 17 رنزکئے لیکن کپتان سلمان علی آغا 12 بالز پر 3 اور حسن نواز7 بالز پر 5،محمد نواز پہلی بال پر صفر پر گئے۔83 پر 7 ویں وکٹ صاحبزادہ فرحان کی گری جو 44 بالز پر 40 کرسکے۔فہیم اشرف نے 11 اور سفیان مقیم نے 10 رنز کئے۔
شاہین شاہ آفریدی16 بالز پر 33 بناکر سکور کو 9 وکٹ پر 127 تک لے گئے۔انہوں نے 4 چھکے لگائے۔کلدیپ یادیو نے 18 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔جسپریت بمرا اور اکسر پوٰل 2،2 آئوٹ کرگئے۔
جواب میں بھارت نے پراعتماد آغاز کیا۔ شبمان گل 10 اور ابھیشک شرما 31 رنزبناگئےلیکن دونوں نے اپنے رنز سے کم 7 بالز اور 13 بالز کھیلیں۔کپتان سوریا کمار یادیو اور تلک ورما نے تیسری وکٹ پر بند باندھا۔96 کے سکور پر محمد نواز نے تلک ورما کا کیچ ڈراپ کردیا۔97 پر ورما پھر موقع دے گئے،اس بار صائم ایوب کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے۔یہ بھارت کا تیسرز نقصان اور صائم کی تیسری وکٹ تھی۔پاکستان کو پھر کامیابی نہ ملی۔بھارت نے ہدف15.5 اوورز میں 3 وکٹ پر پورا کرکے میچ 7 وکٹ سے جیت لیا۔صائم ایوب نے 35 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔باقی سب ناکام گئے۔سوریا کمار 37 بالز پر 47 کے ساتھ ناٹ آئوٹ لوٹے۔کھلاڑیوں نے ہاتھ نہیں ملائے۔
