دبئی،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
پاکستانی کپتان کا محمد عامر کی واپسی کے حوالہ سے بڑادعویٰ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستانی پیسر محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے اور پاکستان کی نمائدگی کرتے ہوئے ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں ایکشن میں آسکتے ہیں۔یہ ہے وہ سوال جو ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کی ہیڈ لائنز بن رہا ہے۔
اس بار یہ ایسے نہیں ہوا۔پاکستان محدود اوورز کپتان شاہین شاہ آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے محمد عامر کو دیکھا ہے،اس کے ساتھ بائولنگ کی ہے۔وہ سینیئر ہے۔اگر ریٹائرمنٹ واپس لے گا اور پاکستان کیلئے دستیابی ظاہر کردے تو سا کے ساتھ مل کر بال کرنا اچھا لگے گا۔محمد عامر کوالٹی بائولر ہیں۔انہوں نے اپنا فیصلہ خود کرنا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی دبئی میں آئی ایل ٹی 20 کے لئے موجود ہیں اور اتفاق سے محمد عامر کے ساتھ مل کر بائولنگ کررہے ہیں۔اتوار کو انہوں نے سوشل میڈیا کی ایکس ویب پر سپیس میں کرکٹ فینز سے بات کی اور ان کے سوالات کے جوابات دے دیئے۔
شاہین نے بتایا کہ محمد رضوان سینئر ہیں،ٹیم میں انہیں جنتی بندا کے نام سے پکاراجاتا ہے۔کپتانی انجوائے کررہا ہوں۔بھارت کو ہرانا تاریخی لمحہ تھا۔پاکستان کو ورلڈ چیمپئن دیکھنا چاہتا ہوں۔شاہین آفریدی نے تصدیق کی ہے کہ اگر محمد عامر اپنی ریٹائرمنٹ واپس لیتے ہیں اور اگر وہ ایک بار پھر پاکستانی ٹیم کے لیے دستیاب ہوتے ہیں تو وہ واقعی خوش ہوں گے۔