اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ
پاکستانی پیراملٹری فورسز نے ورلڈکپ کپتان فتح کرلیا،دنیا بھر کےمیڈیا میں چرچے۔پاکستانی ملٹری فورسز نے کرکٹ ورلڈکپ کے چیمپئن کپتان عمران خان کو فتح کرلیا۔فتح کرنے سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان کی ملٹری فورسز رینجرز ودیگر اداروں نے توڑ پھوڑ کی،وکلاکو تشدد کا نشانہ بنایا۔ساتھ میں عمران خان کے سکیورٹی گارڈز پر بھی تشدد ہوا۔
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بھی ہیں۔پاکستان نے ان کی قیادت میں 1992 ورلڈکپ جیتا تھا،اس کے بعد سے پاکستان ورلڈکپ تو نہیں جیت سکا،ایسالگتا ہے کہ جیسے پاکستانی فورسز نے سوچا ہو کہ عمران خان کو گرفتار کرنے سے ہی وہ بھی ورلڈ چیمپئن کہلائیں گے۔یہی وجہ ہے کہ پاکستانی پیرا ملٹری فورسز کا ذکر عالمی سطح پر ہوا ہے۔
الجزیرہ۔بی بی سی،سکائی نیوز،سی این این،عرب نیوز،فاکس نیوز سمیت دنیا کے بڑے نشریاتی ادروں نے اپنی بریکنگ نیوز میں یہ جملے ڈالے ہیں کہ
پاکستانی پیراملٹری فورسز نے اسلام آباد کی ہائی کورٹ کی حدود میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار کیا ہے اور انہیں ایک گاڑی میں لے کر چلے گئے ہیں۔
پاکستانی ادارے اب نوک پلک سنوار رہے ہیں۔نیب کیس سامنے آگیاہے۔یکم مئی کا ورنٹ بتایا جارہا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ وقفہ وقفہ سے عمران خان کی گرفتاری پر سماعت جاری ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسے حملہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ توڑ پھوڑ کیسی ہوئی۔گرفتاری کا کیا طریقہ ہے۔اگر نیب نے گرفتار کیا ہے تو رینجرز کیسےآگئی ،وہ تو وزارت داخلہ کے ماتحت ہے۔
عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں،ملک کے بڑے شہروں کی بڑی شاہراہیں بند کردی گئی ہیں۔عالمی سطح پر دنیا بھر میں پاکستانی نژاد احتجاج کرہے ہیں۔