لاڈرہل۔پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے مشقییں جاری۔
قومی سکواڈ نے لاڈرہل کے براوَرڈ کاؤنٹی سٹیڈیم میں دوسرے روز پریکٹس کی۔کوچز نے کنڈیشن کے حساب سے نیٹ پریکٹس میں کھلاڑیوں کو مختلف ٹارگٹس دیے۔بیٹرز نے پاور ہٹنگ کی پریکٹس کی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی 31 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
