راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی مہم مکمل،ٹیبل پر آخری نمبر،بنگلہ دیش بھی بہتر،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025 میں پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ بارش کی نذر ہوگیا ہے۔دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا ہے۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں شدید اور تیز بارش کے سبب میچ منسوخ کیا گیا،گروپ اے سے اتفاق سے یہ دونوں ٹیمیں پہلے ہی باہر تھیں۔
اہم بات یہ ہے 4 ٹیموں کے گروپ میں پاکستان نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے۔بنگلہ دیش اور پاکستان دونوں کا ایک ایک پوائنٹ ہے لیکن نیٹ رن ریٹ میں بہتری کے سبب پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان نے نمبر 4 کے طور پر اپنی مہم تمام کی ہے۔
میچ منسوخی کے اعلان کے بعد محمد رضوان نے رمیز راجہ سے بات کرتے کہا ہے کہ ایسی مہم کا یہ اختتام افسوسناک ہے لیکن ہم آج عوام کے سام نے کھیل کر جیتنا چاہتے تھے،یقین دلاتے ہیں کہ پہلے سے زیادہ محنت کریں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہماری کارکرگی اچھی نہیں رہی لیکن ہمارے کھلاڑی بھی ان فٹ تھے۔اگلی نیوزی لینڈ سیریز سے بہتر کام کریں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ بنچ سٹرینتھ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے کہا ہے کہ موسم کا اختیار کسی کے ہاتھ میں نہیں،ہم نے گزشتہ 2 میچز میں اچھی فائٹ بیک کی لیکن ہم نہیں جیت سکے،ہم بہتری کی جانب گامزن ہیں۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں راولپنڈی میں یہ دوسرا میچ بارش کی نذر ہوا ہے،اس سے قبل آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا یہاں کا میچ بھی بارش کی نذر ہوا تھا۔اس گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ پہلے ہی سیمی فائنل میں ہیں،دونوں کا آخری گروپ میچ دبئی میں کھیلا جائے گا۔