| | | | | | | | |

پاکستان کی کوچنگ،ڈیرن سیمی اور شین واٹسن کا انکار،بڑا انکشاف،وسیم اکرم اور حفیظ کا پی سی بی کیلئے سخت تبصرہ ساتھ

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کی کوچنگ،ڈیرن سیمی اور شین واٹسن کا پی سی بی کو انکار،بڑا انکشاف،وسیم اکرم اور حفیظ کا سخت تبصرہ ساتھ،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سوئنگ کے سلطان وسیم کارم نے انکشاف کیا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ شین واٹسن اور ڈیرن سیمی سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے جو کوشش کررہا ہے،وہ ناکام ہوگئی ہیں۔نجی چینل پر سابق کپتان نے انکشاف کیا ہے کہ جہاں تک میرے علم میں آیا ہے،انہوں نے انکار کیا ہے۔انہوں نے سوال پوچھا ہے کہ واٹسن 19 سال کرکٹ کھیلا،اسی طرح ڈیرن سیمی بھی،تودونوں کے پاس کوچنگ کا کیا تجربہ یا کورسز کا لیول ہےجو ان کا انتخاب کیا گیا،مصباح الحق نے لقمہ دیا کہ بھارت نے روی شاستری کو 2 بار ہیڈ کوچ لگایا،اس کے پاس کونسا تجربہ یا کورس تھا۔

محمد حفیظ کہتے ہیں کہ سیکھنے کا عمل کبھی مکمل نہیں ہوتا،میں نے لیول ون کورس کیا ہوا ہے،لیول 2 کا کورس 6 روز کا ہوتا ہے۔6 روز میں کیا سیکھ لیں گے،میں نے 19 سال کرکٹ کھیلی،میں دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کوچ نہیں تھا بلکہ ٹیم ڈائریکٹر تھا،کوچنگ کیلئے دوسرے موجود تھے۔

محمد حفیظ کہتے ہیں کہ پاکستان میں کرکٹ کی بہتری یا تحقیقات کیلئے کمیٹی بنائی جاتی ہے،یہ صرف کمیٹی کمیٹی ہوتی ہے جو کبھی نکلتی نہیں ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *