لندن،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کی شکست،مائیکل وان نے پاکستان کیلئے توہین آمیزبیان جاری کردیا،پی سی بی کے جواب کا انتظار۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کہاں کھڑی ہے اور اس کے پلیئرز کی کیا حالت ہے اور دنیائے کرکٹ کے مبصرین اسے کس انداز میں دیکھ رہے ہیں۔انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان کا ایک تجزیہ پڑھ لیں اور اندازاکریں کہ پاکستان کی کیا پوزیشن ہے اور دنیا اسے کیسے دیکھتی ہے۔
مائیکل وان نے نہایت توہین آمیز بیان دیا ہے،یہ پی سی بی کے سابق چیئرمین خالد محمود سے زیادہ سخت ہے،جنہوں نے کہا تھا کہ پاکستانی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ کے قابل نہیں۔اس پر موجودہ پی سی بی آگ بگولہ ہوا تھا۔مائیکل وان نے اب کہا ہے کہ
انگلینڈ کے پلیئرز کے لئے ٹی 20 ورلڈکپ کی تیاری کا بہترین پلیٹ فارم آئی پی ایل ہی تھا۔پاکستان کے خلاف یہ میچز بہتر آپشن نہیں ہیں،اس لئے انگلش پلیئرزکا آئی پی ایل چھوڑ کر انگلینڈ آنا ان کے لئے نقصان دہ ہوگا۔
ویرات کوہلی کے امریکی ویزا میں تاخیر،وارم اپ میچ سے باہر
اندازا کریں کہ پاکستان کے خلاف انٹرنیشنل سیریز سے بہتر انہوں نے ڈومیسٹک لیگ آئی پی ایل کو زیادہ بہتر قرار دیا ہے اور پاکستان کی ٹیم کو آئی پی ایل کی فرنچائزسے بد تر قرار دیا ہے۔اب پی سی بی کے جواب کا انتظار ہے۔
انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے ہرادیاتھا۔
پاکستان انگلینڈ میچ میں عمران خان کے نعرے،فلسطینی پرچم میدان کے اندر،کوئی لاٹھی چارج یا گرفتاری