پاکستان جلدی اخراج،امریکا آئی سی سی کے گلے پڑگیا،ٹی 20 ورلڈکپ میں کروڑوں کا خسارہ
دبئی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان جلدی اخراج،امریکا آئی سی سی کے گلے پڑگیا،ٹی 20 ورلڈکپ میں کروڑوں کا خسارہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے حوالہ سے نہایت غیر متوقع نیوز۔آئی سی سی کو پاکستانی کرنسی میں 5 کروڑ روپے خسارے کا سامنا۔
ایونٹ میں 20 ٹیمیں شامل کی گئیں۔امریکا کو میزبانی یہ سوچ کردی گئی کہ کرکٹ کو وسعت ملے گی اور آمدنی کے نئے ذرائع ہونگے لیکن یہ کیا۔آئی سی سی کو امریکا گلے پڑگیا۔بھارتی کرنسی میں 160 کروڑ روپے سے زائد اور پاکستانی کرنسی میں 5 کروڑ روپے کے قریب مالی خسارے کا سامنا ہے۔
آئی سی سی رکن ممالک غصہ میں ہیں،جیبیں خالی ہورہی ہیں۔اس کے کئی اسباب بنے،ان میں سے ایک پاکستان کا پہلے مرحلے سے باہر ہونا بھی بڑا سبب تھا۔