ممبئی،کرک اگین رپورٹ۔ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان کی انٹری،پی سی بی چیئرمین کے ٹیم نہ بھیجنے کے اعلان پر بھارت سے پہلا چونکادینے والا رد عمل،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کے اس دعوے کے بعد کہ پاکستان آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کیلئے اپنی ٹیم بھارت نہیں بھیجے گا اور بھارت کا اب یہ کام ہے کہ وہ پاکستامن کے میچز نیوٹرل وینیو پر کروائے،جیسا کہ اس سال پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی میں کیا تھا اور یہ معاہدہ بھارت کے ساتھ اگلے 2 سال کیلئے طے ہوا ہے۔ان کی بات ٹھیک ہے لیکن بھارتی میڈیا سے اچھی خبریں نہیں ہیں۔
پی سی بی چیئرمین کے اس دعوے کے مقابلہ میں بھارتی میڈیا نے اپنے انڈین کرکٹ بورڈ ذرائع سے یہ نیوز چلائی ہے کہ سال کے آخر 29 ستمبر سے 26 اکتوبر تک بھارت میں شیڈول ویمنز ورلڈکپ کیلئے بھارت اپنے 6 وینیوز کا اعلان کرچکا ہے اور یہ تمام بھارت ہی میں ہیں۔بھارت کرکٹ بورڈ ابھی اسے تبدیلی کا نہیں سوچ رہا ہے۔یوں یہ دعویٰ اس لئے کیا گیا ہے کہ شاید اس کے شاکس چیک کریں اور یاپھر کوئی نئی کہانی کی بنیاد رکھیں۔پاکستان کو دیکھنا ہوگا کہ اگر معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو پاکستان کیا کرے گا۔