کرک اگین رپورٹ،چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا انجام،بابر اعظم سچ بولنے تک ایسے ہی ناکام ہونگے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ چیمپینز ٹرافی میں پاکستان کا انجام انتہائی اہم عنوان ہے ۔اسے سمجھنے کے لیے ایک تاریخ اور ایک ویژن چاہیے۔ پاکستان میں بولنے والے اور لکھنے والے کسی نہ کسی حوالے سے کہیں نہ کہیں مصلحت کا شکار ہیں لیکن یہ سچ ہے ,کہ سچ بولنا مشکل ہے. شاید میں بھی نہ بول سکوں لیکن یہ عنوان کہ چیمپینز ٹرافی میں پاکستان کا انجام ایک سچ کی جانب اشارہ ہے۔
وقت سے پہلے ایک پیش گوئی ہے۔ غلط بھی ہو سکتی ہے اور سچ بھی ہو سکتی ہے، اس لیے اس پر کوئی قانون لاگو نہیں ہو سکتا۔ یہ ایک پیش گوئی ہے۔ کرکٹ تبصرہ ہے۔ کرکٹ تجزیہ ہے، تو کیوں نہ ہم ابھی سے آپ کو بتا دیں کہ چیمئنز ٹرافی میں پاکستان کا انجام کیا ہے ،تاکہ عین وقت پر آپ کو تکلیف نہ ہو اور جو اس وقت میڈیا شور مچائے ،وہ آپ کو مصنوعی لگے، حقیقی نہ لگے۔ کیونکہ حقیقی میڈیا سچ بولتا ہے اور وہ کوئی کوئی ہوتا ہے ۔
پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا بہت مشکل ہے ،اس رجیم اور اس سسٹم اور اس تھنک ٹینک کے ساتھ جس نے پاکستان کے نامور کرکٹرز کی تباہی پھیر کے رکھ دی ہے اور ٹیم میں موجود صف اول کے کھلاڑیوں کو خاموشی پر مجبور کیا ہے، ان کے لیے نیک نامی نہیں ہے۔
ہو نہیں سکتی۔احمق امام بن گئے۔یہ بھی نہیں سوچا کہ کس وقت کیا کررہے اور بابرعظم جیسے کھلاڑی کے لیے اگلی پرفارمنس اس وقت تک نہیں ہے ،جب تک وہ سچ نہ بولے۔ انہیں سچ بولنا ہوگا، ورنہ یہ تباہی بربادی اور رسوائی ان کا مقدر ہوگی۔
خاموشی کے ساتھ کسی بھی رجیم کیلئے حصہ بننا یک نحوست ہے۔روز کی تنقید سے ایک سچائی تنقید پر غالب ہوگی۔
بقیہ تفصیلات وقت آنے پر ۔