| |

منصف قاضی سے بڑھ گیا،پاکستان کا گولڈ میڈل،کرکٹرز کی اچھل کود مبارکباد کے نام پر دکھاوا،بریکنگ نیوز

 پیرس،کرک اگین رپورٹ

منصف قاضی سے بڑھ گیا،پاکستان کا گولڈ میڈل،کرکٹرز کی اچھل کود مبارکباد کے نام پر دکھاوا،بریکنگ نیوز۔اپنی فیلڈ میں گزشتہ 7 سال سےناکام ،نامراد پاکستانی کرکٹرز پیر اولمپکس میں پاکستان کے4 عشروں کے بڑے وقفہ کے بعد جیتے گئےگولڈ میڈل پر جھوم اٹھے،جس ملک کی ہاکی اولمپکس پر راج کیا کرتی تھی،اس کی ٹیم آج اولمپکس سے باہر ہے،نصف صدی پرانے کھلاڑیوں کو بھی بولنے کا موقع مل گیا کیونکہ جیولن تھرو میں پاکستان کے ارشد ندیم نے اولمپکس کی 118 سالہ تاریخ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کرتےہوئے لمبی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا،سامنے موجود 12  حریفوں میں سے بھارت سمیت سب کو منہ کی کھانی پڑی۔جیولن تھرو کا تیر بھارت کے دل میں پیوست ہوگیا۔

پاکستانی کرکٹرز اس انتظار میں تھے کہ پاکستان کے ارشد ندیم جیتیں اور وہ میدان میںآئیں،کیا کسی کی ہدایات تھیں یا پھر خود کے ایکشن تھے۔کرک اگین اس پرتحقیق کررہا ہے۔خود کچھ کرسکیں نہ کرسکیں۔7 ایتھلیٹس کے ساتھ درجنوں لوگوں کے ساتھ جانے والے پاکستانی اولمکس دستے سے ایسی امیدیں یا اس کا اتنا شور کرنا سمجھ سے باہرتھا۔نیشنل اور قومی میڈیا لائیو ہوگیا،ایسے جیسے کشمیر فتح ہوا۔پاکستان میں ہر چیر شاید بیچی جاتی ہےکیونکہ بکنے میں ریٹ لگوانے کے ماہرین اعلیٰ ترین صفوں میں موجود ہوا کرتے ہیں۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے آدھی رات کو پیغام پیجھا ہے کہ  ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد،قوم کو خوشی دی،شکریہ۔

سوال ،مسٹر بابر اعظم اولمپکس دستے کو پاکستان میں کیا سہولیات ہیں،کھلاڑیوں کے کیا حالات ہیں،کرکٹ میں آپ کی کمائی کیا ہے اور ڈالرز کے ساتھ کھیلتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کونسا کھلواڑ کرتے رہتے ہیں۔ورلڈکپ میں بد ترین ہارکو جھومر بناتے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بد ترین،جی ہاں تاریخ کی بد ترین شکست کو ڈھٹائی کے ساتھ اپنی پروفائل کا حصہ بناتے ہیں اور قوم سے سچ بھی نہیں بولتے کہ کیوں ہارے تھے۔بندر بھی اچھلا کرتے ہیں۔آپ کی اچھل کود سمجھ سے باہر ہے،کیونکہ آپ تو انسان ہیں اور قومی کپتان ہیں مگر ناکام ہیں لیکن اچھل کود کی کوشش کے ساتھ کیوں بندر جیسی حرکتیں کرتے ہیں۔

شاداب خان نے بھی سب سے قبل مبارکباد دی،کیوں دی،اچھی بات ہے لیکن ناکام، ترین آل رائونڈر نام نہاد کرکٹر مگر مانے ہوئے کامیڈین کی کامیڈی اچھی ہے۔

ایک اورناکام  آل رائونڈر حسن علی نے کہا ہے کہ مجھے یقین تھا کہ ارشد کرلے گا۔مسٹر حسن،قوم کو تم پر یقین ہے کہ تم کچھ نہیں کرسکتے سوائے لطیفوں کے۔

سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ارشد ندیم  تم نے عرصے بعدوہ کیا جس کی قوم منتظر تھی۔سوال یہ ہے کہ سرفراز احمد آج خود کہا ں ہیں لیکن سرفراز چیمپئنز ٹرافی 2017 کے ونر ہیں،ان کو سلام۔

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے اپنے کھلاڑی کے سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے لیکن پاکستان یا ارشد ندیم کا نام لینا بھی  گوارا نہیں کیا،یہاں کے حلقوں کیلئے یہ اہم بات ہونی چاہئے۔

پاکستان کے ناکام ترین کپتان،ناکام ترین کوچ،ناکام ترین ہیڈ کوچ اور ناکام ترین ایدوائرز بننے والے وقار یونس نے بھی ارشد ندیم کو مبارکباد دی ہے لیکن خود کیا کررہے اور کس دور میں پاکستان کرکٹ بورڈ میں آئے ہیں۔ایک اور ناکام ترین دور کے رفاقت کے ساتھی۔

ایک اور ناکام آل رائونڈر شعیب ملک بھی میدان میں آگئے،سوشل میڈیا پر ارشد ندیم کی تصویر لگائی اور گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی۔ان سے پوچھیں خود کیا کیا،ان کی اہلیہ ثنا جاوید بھی پیچھے نہ رہیں،یہی کام کیا،بحیثیت پاکستانی اچھا کیا لیکن ان کے شوہر تو پی ایس میں بھی ناکام ہیں۔

سابق چیف سلیکٹر،سابق پاکستان ٹیم منیجر ،نگراں حکومت کے آلہ کار وہاب ریاض بھی مبارکباد دے رہے ہیں۔یہ سب کیا ہے،کیوں ناکام ہیں کرکٹ میں۔

وسیم  اکرم اور شیعب اختر نے بھی مبارکباد دی ہے،دونوں سے کوئی سوال نہیں،دونوں نے ذمہ ساری کے ساتھ بات کی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *