نیویارک،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کی امیدیں باقی،بھارت سپر 8 میں پہنچ گیا،امریکا کو شکست۔ساتھ میں 5 رنزکا جرمانہ بھی کیا گیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارت نے امریکا کو 7 وکٹوں سے ہراکر پاکستان کی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے سپر 8 کی امیدوں کو باقی رکھا ہے ۔نیویارک کے نسائو اسٹیڈیم کی پچ نے وہی کیا جو اس کا تعارف تھا۔امریکا پہلے کھیلا اور8 وکٹ پر صرف 110 رنزبنائے۔نیتش کمار نے 27 اور سٹیون ٹیلر نے 24 رنزبنائے۔
بھارت کی جانب سے پیسر ارشدیپ سنگھ نے 4 اوورز میں صرف 9 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔جواب میں بھارت کا آغاز تباہ کن تھا۔کپتان روہت شرما 3 اور ویرات کوہلی پہلی بال پر صفر پر گئے۔44 کے اسکور پر رشی پنت 18 رنزبناکر چلتے بنے تو امریکی کیمپ لہراٹھا۔ سوریا کمار یادیو اور شیون ڈوب نے چوتھی وکٹ پر ذمہ داری دکھائی۔یہ الگ بات ہے کہ امریککی فیلڈرز نے 3 کیچز ڈراپ کردیئے۔یہی نہیں بلکہ امریکا کو امپائر نے 5 رنزکا جرمانہ بھی کردیا،اس لئے کہ اس نے مسلسل 3 اوورز کیلئے ایک منٹ سے زائد کا وقت لیا۔قانون کے مطابق 3 وارننگز کے بعد 5 رنز کا جرمانہ بنتا تھا۔پال ریفل، امپائر، اور کپتان ایرون جونز کے درمیان بات چیت۔ بھارت کو پانچ پنالٹی رنز دیے گئے، ایسا اس لیے ہوا کہ امریکہ نے تین بار اوور کے درمیان ایک منٹ سے زیادہ وقت لیا۔یکدم بھارت جسے 35 رنز 30 بالز ہپر درکار تھے۔30 رنز 30 بالز ہوگئے۔اس سے اسے فائدہ ہوا،دونوں پلیئرز 67 رنزکزی ناقابل شکست شراکت کے ساتھ بھارت کو10 گیندیں قبل 7 وکٹ کی جیت دلواگئے۔سوریاکمار یادیو 50 اورشیون ڈوب 31 پر ناٹ آئوٹ رہے۔بھارت نے 18.2 اوورز میں 3 وکٹ پر اسکور پورا کیا۔
بھارت گروپ اے سے سپر 8 میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے،یہ اس کی تیسرے میچ میں تیسری فتح ہے۔اس کے 6 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔