دبئی،اسلام آباد۔کرک اگین رپورٹ۔ایشیا کپ میں پاکستان ہے یا نہیں،نئی پرپوزل کے ساتھ معاملہ حل کی جانب،ٹیم کی ٹریننگ ۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالہ سے دن بھر پاکستان اور اس کے میڈیا نے وہ کچھ مچائے رکھا،جس کی توقع کم ہی تھی لیکن بھارت کے خلاف جاری محاذ آرائی نے پاکستان کیا یشیا کپ میں مزید شرکت کے امکانات مشکوک رکھے جو تاحال ہیں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع سے یہ چل رہا ہے کہ اجلاس کے بعد فیصلے ہونے ہیں۔
تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کی حیثیت سے محسن نقوی نے اے سی سی پلیٹ فارم سے پاکستان بھارت میچ کے ریفری پائی کرافٹ کو ہدف بنایا گیا ہے۔ان پر ذاتی پیغام رسانی،بھارتی کپتان کی سیاسی تقریر اور کھلاڑیوں کی جانب سے سپورٹس مین شپ کے فقدان کے نوٹس نہ لئے جانے اور بھارتی لابی کی حمایت کرنے کے الزامات ہیں۔
ایشیا کپ ڈراپ سین،پاکستان آج پریکٹس ،کل میچ کھیلےگا،مسئلہ حل مگر کیسے
آئی سی سی نے مصافحہ نہ کرنے کو تو خلاف قانون قرار نہیں دیا اور پاکستان کا یہ مطالبہ کہ پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہی نکال دیا جائے،مسترد کیا ہے۔جواب میں پاکستان نے آج دبئی میں شیڈول ایشیا کپ میچ سے ایک رات قبل کی پریس کانفرنس منسوخ کردی ہے لیکن رات گئے ٹاریننگ کیمپ کیا ہے اور اتفاق سے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں بیک وقت دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی میں ایک ہی مقام پر پریکٹس کررہی ہیں۔
پاکستان کی یہ شکایات جائز ہیں کہ بھارتی کپتان نے سیاسی تقریز کی اور میچ ریفری نے نوٹس نہیں لیا،یہ آئی سی سی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
اب ذمہ دار ذرائع یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ محسن نقوی نے آئی سی سی سے کہا ہے کہ کم سے کم بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو پر پابندی لگائی جائے یا جرمانہ عائد کیا جائے،اس کے بعد پاکستان اگلا میچ کھیلنے نہ کھیلنے کا فیصلہ کرے گا۔
بھارتی بورڈ اور آئی سی سی میں مشاورت جاری ہے۔پاکستان کی خوشی اور سب سے بڑھ کر آئی سی سی قوانین کے اخترام میں بھارت کو یہ کڑوا گھونٹ بھرنا چاہئے۔
کرک اگین نے کئی گھنٹے قبل 16 ستمبر کی صبح یہ نیوز بریک کی تھی کہ پاکستان شیڈول کے مطابق آج تریننگ کرے گا اور کل میچ بھی کھیلے گا،اس کی جزوی بات تو درست ہوگئی ہے۔
کیا بھارت یہ قبول کرے گا یقا ہونے دے گا،فی الحال مشکل لگ رہا ہے۔میچ ریفری پائی کرافٹ ازخود سائیڈ لائن ہونے کی آپشن پر آگئے ہیں۔
