ممبئی،کرک اگین رپورٹ:پاکستان کے حالات،چیمپئنز ٹرافی بھی بھول جائیں،بھارتی میڈیانے نیا کٹا کھول دیا۔سری لنکا اے کے دورہ پاکستان کے ملتوی کئے جانے کے بعد بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے سیاسی کشیدگی کے حالات میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی اب خطرے میں ہے۔حکومت کی جانب سے سنجیدہ اقدامات کی بجائے مظاہرین کو دھمکیاں دینے اور ان پر حملہ آوار ہونے کے بیانات کے بعد مستقبل قریب میں بھی حالات بہتر نہیں ہونے لگے،اس لئے آئی سی سی اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کی پاکستان سے باہر منتقلی کی بات بھی آئی سی سی بورڈز میں رکھی جائے گی۔اس بات کو ہائی لائٹ کیا گیا ہے کہ اگر یہی معاملہ رہا تو اپوزیشن کسی بھی وقت پھر سے احتجاجی تحریک شروع کردے گی
یہ موقع کیوں ملا
اسلام آباد میں سیاسی جماعت کے احتجاج میں شدت پسندانہ بیانات کے تناظر میں جاری سری لنکا اے کا دورہ پاکستان درمیان میں ہی ملتوی کیا گیا ہے اور اس کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ نے خود کیا ہے۔ادھر آئی سی سی نے جمعہ 29 ستمبر کو آئی سی سی بورڈز میٹنگ بلالی ہے۔بھارتی ٹیم کے پاکستان کے دورے سے انکار کے بعد صورتحال خراب ہے۔اس کے فیصلے کیلئے آئی سی سی بورڈز میٹنگ رکھی گئی ہے۔ایجنڈے میں بھارتی فرمائش پر پاکستان کے سیاسی حالات کو بھی رکھ لیا گیا ہے۔
آئی سی سی ایجنڈا
چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی اور شیڈول
آئی سی سی ایجنڈے کے پوائنٹس
پہلا پوائنٹ۔پاکستان کے سیاسی حالات،چیمپئنز ٹرافی پاکستان سے باہر منتقل کی جائے۔میزبانی کے حقوق پاکستان کے پاس ہی رہیں گے۔اس کیلئے متحدہ عرب امارات فیورٹ ہوگا
دوسرا پوائنٹ۔ہائبرڈ ماڈل۔بھارتی میچز پاکستان سے باہر،بھارت سیمی فائنل یا فائنل یا دونوں میں پہنچا تو تو دونوں ناک آئوٹ میچز بھی پاکستان سے باہر
اسلام آباد احتجاج کا پاکستان کرکٹ پر پہلا اثر ،سیریز کے باقی میچز ملتوی
تیسرا پوائنٹ۔چیمپئنز ٹرافی پوری پاکستان میں ہو،بھارت پاکستان جانے کی آمادگی دے دے
چوتھا پوائنٹ۔پاکستان ہائبرڈ ماڈل مسترد کرتا ہے تو پاکستان کو اضافی رقم دینے کی تجویز رکھی جائے،بھارت کو ایک میچ کیلئے پاکستان جانے پر راضی کیا جائے۔
پانچواں پوائنٹ۔بھارت ایک میچ کیلئے پاکستان کو سفر کرے یا گروپ میچز کیلئے پاکستان نہ جائے لیکن سیمی فائنل،فائنل یا کسی ایک کے مقابلے کیلئے پاکستان جائے۔
چھٹا پوائنٹ۔پاکستان اگر کسی بات پر آمادہ نہ ہوا تو پوری چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی باہر رکھی جائے
ساتوں پوائنٹ۔پاکستان اس کنڈیشن،یا ہائبرڈ ماڈل میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کرے تو اسے براڈ کاسٹرز کے نقصانات سمیت ہرجانوں اور پابندیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔
چیمپئنز ٹرافی کا اصل مستقبل ،3آپشنز کے ساتھ آئی سی سی بورڈز میٹنگ کی تصدیق آگئی
آئی سی سی اور بی سی سی آئی نے ان سب کیلئے بحث،بورڈز ممبران کے ووٹ کا انتظام کرلیا ہے۔کوئی بھی 2 ممکنہ راہ اختیار کرکے ان میں سے کسی ایک کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کروائی جاسکتی ہے اور ووٹنگ سے قبل دونوں ممالک سے ضمانت لی جائے گی کہ فیصلہ جو بھی سامنے آیا ،ماننا پڑے گا،نہ ماننے کی صورت مین ہرجانہ اور پابندی ہوگی۔کوئی ملک باہمی سیریز نہیں کھیلے گا۔یوں بظاہر بی سی سی آئی نے پاکستان کیلئے کرا شکنجہ تیار کیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کی بریکنگ نیوز ،پاکستان کو نئی پیشکش،جوابی شرط