| | | | |

پاکستان کا تیسرا بائولر بھی ان فٹ،میلبرن ہسپتال میں آپریشن

میلبرن،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کا تیسرا بائولر بھی ان فٹ،میلبرن ہسپتال میں آپریشن۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ دورہ آسٹریلیا میں پاکستان کا ایک بائولر تو کھیلے بغیر ہی ہسپتال پہنچ کرآپریشن کروانے پر مجبور ہوگیاہے۔یوں وہ بھی سیریز سے باہر ہوا ہے۔اس سے قبل اسپنر ابرار احمد بھی کوئی ٹیسٹ میچ کھیلے بغیر وہاں ان فٹ ہوئے۔پیسر خرم شہزاد پہلا ٹیسٹ کھیل کر باہر ہوگئے۔

تازہ ترین واقعہ یہ ہے کہ

نعمان علی  اپینڈکس آپریشن کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔نعمان علی نے گزشتہ روز اچانک اور شدید پیٹ میں درد کی شکایت کی، جس کے نتیجے میں ایمرجنسی میں معائنے اور اسکین کیے گئے جس میں  اپینڈیسائٹس کی تشخیص کی تصدیق ہوئی۔

سرجن کے مشورے پر  آج صبح آپریشن ہوا۔سرجری کے بعد وہ مستحکم ہیں اور ٹھیک  ہیں۔ آج دوپہر کےبعد ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن میں شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *