کولمبو،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کا تیسرا کھلاڑی بھی اگلے میچ سے باہر،کسینو سکینڈل کا کیا بنا،مکمل تفصیلاتکرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کولمبو کسینو جانے والے اپنے میڈیا منیجر اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کو جو شو کاز نوٹسز جاری کئے ہیں،اس کا دورانیہ 7 روز تھا،ان میں سے ایک دن گزر گیا اور 6 روز باقی ہیں۔ایشیا کپ 23 کے خاتمہ میں اب 5 روز رہ گئے ہیں۔یوں پی سی بی کو 17 ستمبر کے بعد کچھ کرنا ہوگا،اگر ضروری سمجھا گیا۔یاد ہوگا کہ میڈیا منیجر اور ڈائریکٹر کرکٹ انٹرنیشنل نے 2 روز قبل جس دن دس ستمبر کو پاکستان بمقابلہ میچ شروع ہوا تھا،اس روز ان کے کولمبو کے جوا خانہ میں داخل ہونے کی ویڈیو اور فوٹیج سامنے آئی تھیں۔اگلے روز جاکر پی سی بی نے فی الوقت شوکاز نوٹسز جاری کئےاور جواب کیلئے 7 روز کی مہلت دی۔
ایشیا کپ میں مسلسل تیسرے روز آج ایک اور بڑی جنگ،2 اہم فیصلے ہوسکیں گے
اتفاق سے پاکستان کرکٹ ٹیم 77 فیصد میچ تو اسی روز ہارگئی تھی جب بھارت نے 24 اوورز میں 2 وکٹ پر 147 اسکور بنالئے تھے۔باقی کا کام کل ہوگیا،جب ٹیم نے 356 اسکور بنوائے،مزید کوئی وکٹ بھی نہ لی اور خود 128 تک رہ کر 228 اسکور کی ہار اپنے نام کروالی۔کرکٹ فینز کا سوال ہے کہ یہ وہاں کیا کرنے گئے۔ایک سوال ہے کہ حلال کھانے کیلئے حرام جگہ پر کیوں گئے تھے۔ایک صارف نے کہا ہے کہ پہلے سے سب طے تھا۔ایک صارف کاکہناتھا کہ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف بھی سری لنکا موجود تھے تو معاملہ اسی وقت اٹھایا جاتا۔فوری مگر عارضی معطلی ہوتی اور مزید کارروائی 7 روز بعد ہوتی۔
نسیم اورحارث کے زخمی ہونے کےبعد پاکستان کا تیسرا کھلاڑی بھی کولمبو ہسپتال میں
ادھر پاکستانی کیمپ سے تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ اس کے کھلاڑی سلمان علی آغا کی ایشیا کپ سپر 4 میچ میں سری لنکا کے خلاف شرکت مشکوک ہے،اس کی تصدیق کی گئی ہے،جیسا کہ کرک اگین نے رات گئے رپورٹ کیا تھا کہ پاکستان کا ایک کھلاڑی کولمبو ہسپتال لے جایا گیا ہے تو سلمان کی ناک کی ہڈی میں سوجن ہے۔ڈاکٹرز نے سکین کے بعد پٹی کی ہے۔آرام کا کہا ہے۔یوں جمعرات کو پاکستان کے آخری سپر 4 میچ میں ان کی جگہ سعود شکیل کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔پیسرز نسیم شاہ اور حارث رئوف پہلے ہی ان فٹ ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم سے جڑے 2 اہم لوگ کولمبو کسینو کا دورہ کرتے پکڑے گئے