عمران عثمانی
پاکستان کی انگلینڈ میں پہلی،نہ بھولنے والی ٹیسٹ کامیابی،پی سی بی نے فراموش کیا۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں آج کا دن،انٹرنیشنل کرکٹ میں آج کا دن۔17 اگست
پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ میں پہلا ٹیسٹ جیت لیا ،یہ کوئی معمولی بات نہیں تھی لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2023 میں اسے کم تر اور حقیر بنادیا۔یوم آزادی 14 اگست 2023 کے حوالہ سے جو پاکستان کرکٹ کی تاریخ کی ویڈیو جاری کی،اس میں جہاں بنیادی تنازعات ہیں،وہاں ایک یہ بھی کمی ہے کہ اس ٹیسٹ کا ذکر نہیں کیا گیا جو یہاں آج ذکر کیا جارہا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ میں پہلا ٹیسٹ جیت لیا،ملک کے ڈیبیو پر صرف 8 ٹیسٹ میچ کا تجربہ تھا،انگلینڈ کا پہلا دورہ تھا اور مقام تھا اوول،جہاں وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ کھیلے اور 24 رنزسے جیت گئے۔فضل محمود نے میچ میں 12 وکٹیں لیں،وکٹ کیپر امتیاز احمد نے تمام 7 کیچز فضل محمود کی بائولنگ پر پکڑے۔
یہ ایک لو سکورنگ شو تھا۔پاکستان پہلی اننگ میں صرف133رنزکر سکا، کپتان حفیظ کاردار نے سب سے زیادہ 36 رنزبنائے ۔جواب میں انگلش ٹیم اس سے بھی 3 رنزکم 130پر ڈھیر ہوگئی۔فضل محمود نے 53 رنزدیکر 6وکٹیں لیں۔پاکستانی ٹیم دوسری باری میں 164پر باہر ہوئی،اس طرح اس نے انگلینڈ کو فتح کے لئے 168 رنزکا ہدف دیا۔109تک اس کے 2 کھلاڑی آئوٹ تھے لیکن 125 تک جاتے جاتے 6کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
یہ 17 اگست1954 کی بات ہے جب انگلینڈ نے کھیل کے آخری روزاپنی نامکمل اننگ شروع کی تو اسے جیت کے لئے صرف43رنزدرکار تھے اور 4 وکٹیں باقی تھیں لیکن پوری ٹیم 143پر آئوٹ ہوگئی،فضل محمود ایک بار پھر ہیرو رہے ،انہوں نے اس بار 46 رنز دیکر 6 اور میچ میں99 رنزکے عوض 12 وکٹیں اپنے نام کیں،اس کے ساتھ ہی پاکستان نے انگلینڈ کے اپنے پہلے تاریخی دورے میں 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1 سے ڈرا کھیل لی تھی۔
وسیم اکرم پھٹ پڑے،پی سی بی سے عام معافی کا مطالبہ ،رد عمل میں تاخیر کی وجہ بتادی
اسی روز 1976میں مائیکل ہولڈنگ نے اسی مقام یعنی اوول میں ختم ہونے والے میچ میں 14 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔
اسی روز بھارت کی متھالی راج نے 2002میں ویمنز ٹیسٹ کی214کی ہائی اننگ کھیلی۔
پی سی بی کی سفاکیت،پاکستان کی کرکٹ ہسٹری سے عمران خان کو نکال دیا،فینز برہم