| | | | |

پاکستان کی فتح کے ہیرو عامر جمال کا پلان،شان مسعود بھی کپتان بن گئے

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کو ڈرامائی انداز میں فتح کی دہلیز پر پہنچانے والے نئے ابھرتے ہوئے کھلاڑی عامر جمال نے انکشاف کیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف آخری اوور کوکامیابی سے مکمل کروانے میں کپتان بابر اعظم کا ہاتھ ہے۔انہوں نے میچ کے بعد کہا ہے کہ مجھے کپتان بابر اعظم نے سپورٹ کیا،پلان دیا اور یہ بھی کہا ہے کہ مجھے اپنے اوپریقین تھا۔وائیڈ بال کرنے،چھکا لگنے کے باوجود میں نہیں گھبرایا۔کپتان نے مجھے کہا کہ کوئی بات نہیں ،جیسے پہلے بالز کررہے ہو،ویسے کرو۔میں نے کیا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ جس وقت 19 ویں اوور میں حارث رئوف کو بائونڈری پڑی تو دل میں آیا تھا کہ مجھ سے سینئر کو مشکل ہوئی ہے تو اس کا مطلب ہے کام آسان نہیں لیکن پھر میں نے اپنے ذہن میں پلان بنایا۔کپتان نے بیک کیا۔اللہ نے کامیابی دے دی۔

پاکستان کی پھر سنسنی خیز فتح،انگلینڈ معمولی ہدف کے باوجود ہارگیا،معین علی کی ففٹی رائیگاں

سوشل میڈیا کی ویب ٹوئٹر پر عامر جمال کے نام سے سے ایک اکائونٹ سے یہ شیئر کیاگیا ہے کہ عمران خان میرے آئیڈیل ہیں۔میں عمران خان کی طرح دنیا کا نمبر ون آل رائونڈر بننا چاہتا ہوں۔عمران خان کی طرح پاکستان کے لئے اپنی سروسز دینا چاہتا ہوں۔ساتھ ہی انہوں نے اس کامیابی پر اللہ پاک کا شکرادا کیا۔یہ اگر اصل اکائونٹ نہ بھی ہو تو بھی یہ بری خواہش نہیں ہے۔

رائٹ ہینڈ آل رائونڈر نے پہلے 10 رنزکی اننگ کھیلی اور پھر 2 اوورز میں صرف 13 رن زدے کرا یک وکٹ لی،اس میں آخری اوور بھی شامل تھا۔انہوں نے جس وقت انگلینڈ کی اننگ کا آخری اوور شروع کیا تو انگلینڈ فتح سے 15 رنزکی دوری پر تھا۔اپنے کیریئر کا پہلا ٹی 20 میچ کھیلنے والےعامر جمال نے8 رنز دیئے اور پاکستان 6 رنز سے جیت گیا۔

ادھر انگلش کائونٹی یارک شائر نے شان مسعود کو اپنے اگلے سیزن 2023 کے لئے کپتان بنانے کا اعلان ابھی سے کردیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *