ملتان کرکٹ سٹیڈیم سے
پی ایس ایل 9،ملتان کےعمران خان انکلوژر میں فلسطینی جھنڈا لہرادیاگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پشاور زلمی کے ملتان سلطانز کے خلف بیٹنگ کے دوران بابر اعظم جب 31 رنزبناکر آئوت ہوئے تو میدان سے متعدد فینز گھروں کو جاتے دیکھے گئے ۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈرامائی موڑ،پاول آپے سے باہر،بیٹ دے مارا،سلطانز کو تگڑا ہدف
ادھر ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں فلسطینی جھنڈا بھی لہرادیا گیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے اس کی اجازت نہیں ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ بھی آئی سی سی قوانین کے مطابق چل رہا ہے۔لاہور سمیت ملتان میں سخت سکیورٹی ہے،ایسے میں کرکٹ فینز کو جھنڈے اسٹیڈیمز لے جانے کی اجازت نہیں ہوتی،اس کے باوجود ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے میچ میں فینز جھنڈا لے آئے۔ملتانی شائق فلسطینی جھڈالیکر سٹیڈیم پہنچ گیا، گذشتہ روز ملتان سٹیڈٰم میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ کے موقع پر ایک ملتانی شائق فلسطینوں سے اظہار یکجہیتی کرتے ہوئے فلسطین کا جھنڈا لیکر سٹیڈٰم آگیا ،اور عمران خان انکلوژر میں لہردیا پولیس اہلکاروں نے پہلے منع کیا مگرتماشائیوں کے اصرار پر جھنڈا لہرنے کی اجازت دےدی فلسطینی جھنڈا شائقین کی نظروں کا مرکز بنا رہا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی میچ میں سابق کرکٹ کپتان اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے حق میں وقفہ وقفہ سے نعرے بازی بھی کی گئی ۔