| | | | | |

بابر اعظم کیلئے محفل،امریکی جنرل قونصل،پی ایس ایل میں آج کا میچ،رضوان فٹ یا ان فٹ،پوائٹس ٹیبل

ملتان،لاہور،کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم کیلئے محفل،امریکی جنرل قونصل،پی ایس ایل میں آج کا میچ،رضوان فٹ یا ان فٹ،پوائٹس ٹیبل۔پی ایس ایل 9 کی تازہ ترین کرکٹ خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس میچ دیکھنے کی دعوت امریکی جنرل قونصل کو دے دی ہے۔اس سے قبل آسٹریلین ہائی کمشنر بھی لاہور کا میچ دیکھ کرگئے تھے۔

پشاور زلمی نے شکست کے باوجود کپتان بابر اعظم کیلئے محفل سجالی،یہ اس لئے کہ انہوں نے ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین دس ہزار رنزمکمل کئے تھے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں آج شام 7 بجے پشاور زلمی کی ٹیم ٹریننگ کرے گی لیکن ملتان سطانزکے کھلاڑی آج آرام کریں گے،مسلسل 2 میچزکھیل کر ہوم ٹیم آرام کو ترجیح دے گی۔میچ کل جمعہ کو ہوگا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آج پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا مچ کھیلا جائے گا۔پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 3 میچزمیں 6 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون ہے اور اس کا نیٹ رن ریٹ بھی بہت بہتر ہے۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان مکمل فٹ ہیں،گزشتہ رات انہیں کرمپ پڑگئے تھے لیکن اطلاعات کے مطابق اب وہ مکمل طور پر فٹ ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *