سڈنی،کرک اگین رپورٹ
Image by daily mail
آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز اور ان کی اہلیہ سابق ہیڈ کوچ کے سنگین الزامات کے بعد ذہنی طور پر مفلوج ہوگئے،سڈنی کے بیچ پر پناہ لی لیکن سکون نہ ملا،سر پکڑے چکرا گئے ۔
ڈیلی میل نے رپورٹ کیا ہے کہ پیٹ کمنز اور انکی وائف بیکی پناہ لینے اور ذہنی سکون کے لیے سڈنی کے ساحلی پٹی پر گئے تھے لیکن ان کے چہرے پرسکون نہ تھے۔نتیجہ میں ایک موقع پر ان کی اہلیہ سر پڑے پائی گئی ہیں۔
اس سال کے شروع میں کرکٹ آسٹریلیا نے اس وقت کے ہیڈ کوچ جیسٹن لینگر کو اگلی مدت کی پیشکش نہیں کی تھی،جس کے بعد لینگر متنازعہ انداز میں الگ ہوگئے لیکن اب گزشتہ روز انہوں نے اس کا ذمہ دار ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز کو قرار دیا تھا اور اس کے لئے وحشی پن کا لفظ استعمال کیا ہے ۔
پاکستان کا دورہ انگلش ٹیم آج سے ایکشن میں،بین سٹوکس کی بجائے پوپ کپتان
آج کرکٹ آسٹریلیا کے چیف نکلے نے اس کی تردید کی ہے لیکن اس کے اثرات پیٹ کمنز پر پڑے ہیں۔