کرک اگین ڈاٹ کام
نازک وقت میں پی سی بی اور جیسن گلیسپی میں جنگ،غیرملکی کوچز متنفر
نازک وقت میں پی سی بی اور پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ آمنے سامنے۔ایک دوسرے پر الزامات ۔
وقت اس لئے اہم ہے کہ پی سی بی نے نئے ہیڈ کوچ کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ایسے میں گلیسپی کا الزام غیر ملکی کوچز کی دلچسپی میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔
جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پی سی بی نے ان کے واجبات کلیئر نہیں کئے۔
پی سی بی کا جواب
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ہیڈ کوچ کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی کے دعوؤں کی تردید کی۔
پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق ہیڈ کوچ نے چار ماہ کا نوٹس دیے بغیر اچانک اپنا عہدہ چھوڑ دیا جو معاہدے کی شرائط کی صریح خلاف ورزی ہے۔
کوچنگ کے معاہدے میں واضح طور پر دونوں فریقوں پر لاگو نوٹس کی مدت کا ذکر کیا گیا تھا، اور کوچ اس سے پوری طرح واقف تھا۔