کرک اگین رپورٹ۔پی سی بی اپنے ہی فیصلے سے پیچھے ہٹ گیا،قائد اعظم ٹرافی سابقہ سسٹم پر واپس،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سال ڈومیسٹک کرکٹ میں نئے نظام کے اعلان سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذمہ دار ذائع کے مطابق کراچی کی ٹیم قائداعظم ٹرافی 2025-26 میں شرکت کرے گی اور کوئی نیا نظام متعارف نہیں کرایا جائےگا۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے مبینہ طور پر واضح کیا کہ کوئی نیا نظام متعارف نہیں کرایا جا رہا ہے۔ کراچی کی ٹیم یقینی طور پر 2025-26 کی قائد اعظم ٹرافی کا حصہ بنے گی۔ کراچی کو خصوصی حیثیت حاصل ہے۔
قائد اعظم ٹرافی سے کراچی،ملتان سمیت 4 بڑی ٹیمیں اچانک باہر،پی سی بی فیصلے کا شدید ردعمل
یوں پی سی بی اب قائد اعظم ٹرافی،حینف محمد ٹرافی کے نئے شیڈول کا اعلان کرے گا۔خیال ہے کہ تبدیلیوں کا اطلاق اگلے برس سے ہوگا۔