| | | | |

کراچی کا ٹیسٹ راولپنڈی منتقل ،کرک اگین نیوز سچ

 

اسلام آباد ،پی سی بی،کرک اگین رپورٹ

کراچی کا ٹیسٹ راولپنڈی منتقل ،کرک اگین نیوز سچ

پاکستان اور بنگلہ دیش کا دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی سے راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔کرک اگین نیوز کی تصدیق ،گزشتہ رات نیوز چلادی تھی۔

بنگلہ دیش کا دوسرا ٹیسٹ کراچی سے دوسرے مقام پر منتقل

اس فیصلے سے شائقین کو گراؤنڈ میں براہ راست کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کے لیے تعمیراتی کام جاری ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی مشاورت سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کراچی میں ہونے والا دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں اسوقت تعمیراتی کام جاری ہے۔ یہ فیصلہ کرکٹ کے شائقین کو دونوں ٹیسٹ میچوں کا لائیو ایکشن دیکھنے کا بھرپور موقع فراہم کرے گا جو پاکستان کرکٹ کے مصروف بین الاقوامی سیزن کا آغاز بھی ہے۔

اس سیزن میں پاکستان ٹیم 21 اگست سے 5 اپریل تک کل 9 ٹیسٹ، 14 ٹی ٹوئنٹی اور کم از کم 17 ون ڈے کھیلے گی۔

پی سی بی کا کہنا ہے ک ہمیں تعمیراتی ماہرین کی رہنمائی حاصل کی ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ کھیل کے اوقات کے دوران تعمیراتی کام جاری رہ سکتا ہے لیکن اس کے نتیجے میں ہونے والے صوتی آلودگی کرکٹرز کو پریشان کرے گی۔ مزید برآں تعمیراتی کام سے اٹھنے والا دھواں کھلاڑیوں، آفیشلز، براڈ کاسٹرز اور میڈیا کی صحت اور تندرستی کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ تعمیراتی کام بلاتعطل جاری رہنا چاہیے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ وینیو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے آپریشنل طور پر تیار ہے، پی سی بی نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور آپریشنل اور لاجسٹک معاملات کا جائزہ لینے کے بعد دونوں ٹیسٹ راولپنڈی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس مرحلے پر ہم 15 سے 19 اکتوبر تک کراچی میں دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی کے بارے میں قیاس آرائیاں کرنا پسند نہیں کریں گے اور میچ کی محفوظ میزبانی پر آرکیٹیکٹ اور تعمیراتی ماہرین کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے۔

بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے شروع ہوگا۔

دریں اثنا، اسلام آباد میں، پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش ‘اے’ اپنی سیریز جاری رکھیں گے۔ پہلا چار روزہ میچ ڈرا ہونے کے بعد، دوسرا چار روزہ میچ 20 اگست کو اسلام آباد کلب میں شروع ہوگا، جس کے بعد 26، 28 اور 30 اگست کو تین 50 اوورز کے میچ ہوں گے۔

ٹکٹوں کی فروخت ۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے دونوں ٹیسٹ میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت سے متعلق اہم معلومات درج ذیل ہیں
• ٹکٹ PCB.tcs.com.pk پر آن لائن دستیاب ہیں۔
• ٹکٹ بوتھ ایوی ایشن گراؤنڈ، بالمقابل ریسکیو 1122، راول روڈ، 19 اگست کو صبح 11 بجے فعال ہو جائے گا۔
• پبلک کار پارک ایوی ایشن گراؤنڈ، ریسکیو 1122 کے بالمقابل، راول روڈ پر دستیاب ہوگی۔ اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن، سکستھ روڈ

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *