بنگلہ دیش کا دوسرا ٹیسٹ کراچی سے دوسرے مقام پر منتقل
کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ کا اپنے ہی بنائے گئے شیڈول سے یوٹرن۔کراچی ٹیسٹ منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ ہوگیا۔بنگلہ دیش کے خلاف یہ میچ30 اگست سے کراچی میں ہونا تھا لیکن اب یہ وہاں نہیں ہوگا،کیونکہ وہاں تعمیراتی کام جاری ہے۔
اس سے قبل پی سی بی نے بغیر تماشائیوں کے میچ کراچی میں کروانے کا اعلان کیا تھا۔
پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی میں ہوگا اور دوسرا ٹیسٹ بھی راولپنڈی منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔