کراچی،کرک اگین رپورٹ
پی سی بی متنازعہ ویڈیو،سابق کرکٹرزمیں سے پہلا رد عمل آگیا۔پاکستان کےسابق کپتان راشد لطیف نے پی سی بی کی ڈاکومنٹری کو ہدف تنقیدبناہی لیا۔کرکٹرزقبیلے سے پہلی آواز بلند ہوگئی ہے۔سابق وکٹ کیپر راشد لطیف کہتے ہیں کہ یہ پاکستان کرکٹ کو مسخ کرنے کی کوشش ہے۔ڈیلیٹ کرنے کی کوشش ہے۔تاریخ کو مسخ کرنا کرائم ہے۔
الجزیرہ پر بھی پی سی بی ہدف تنقید،کرکٹ ویڈیو میں بھٹو فیملی پر زور
یہ تبصرہ انہوں نے پی سی بی کی اس ویڈیو پر کیا ہے جس میں پاکستان کے سابق کپتان عمران خان کو نظر انداز کیا گیا،جان بوجھ کر سیاسی دشمنی دکھائی گئی۔76 ویں یوم آزادی پرجاری کردہ ویڈیو میں یونس خان کو بھی نظر انداز کیا گیا۔یوسف کے کلینڈر ایئر کے ریکارڈ کو بھلایا گیا۔آپ ہسٹری کو کیسے ختم کرسکتے ہیں۔سوال کیا گیا ہے کہ کیا 1947 سے 2023 تک کی تاریخ بھی مسخ کی گئی ہوگی،ہم کہاں کہاں پکڑسکتے ہیں۔یہ پکڑے گئے ۔ظہیر عباس کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں سنچریز کی سنچریز بھی نظر انداز کی گئیں۔
راشد لطیف نے متعلقہ لوگوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔