لاہور،کرک اگین رپورٹ
پی سی بی پوڈ کاسٹ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا ہےکہ انگلینڈ ٹیم اچھی سائیڈ ہے۔سخت میچزہوئے ہیں۔ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل یہ کلوز میچز جیتے ہیں۔میرے خیال میں ہم نے زیادہ میچزجیتے ہیں۔ہم نے مختلف کمبی نیشن آزمائے،اس سےا ندازا ہوا کہ ہم کہاں سٹینڈ کرسکتے ہیں۔بائولرز اور بیٹرز نے اچھا ریسپانس دیا۔میرے خیال میں کافی اچھی کرکٹ ہوتی ہے۔عامر جمال نے اچھی بالز کیں۔
بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کے فاسٹ بائولرز اچھے ہیں۔میرا خیال ہے کہ کھلاڑیوں کو جتنا کمبی نیشن دیا جائے،اعتماد دیا جائے۔کپتان کے طور پر جب ٹیم جیت جاتی ہے تو سب کا اعتماد بڑھتا ہے۔کبھی کبھار فیصلے خلاف بھی ہوجاتے ہیں۔میرے بیسٹ بائولرز حارث رئوف وغیرہ نے اچھا پرفارم کیا ہے۔
ناقابل یقین،فلائٹ نکلنے پر کھلاڑی ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر
پاکستانی کپتان نے دعویٰ کیا ہے کہ کپتان کے طور پر میری نظر بیٹنگ پر بھی ہے،اس میں بہتری آرہی ہے۔میں ہر ایک سے ایک ڈیمانڈ کرتا ہوں کہ کوشش کرو۔باہر آکر یہ نہ سنوں کہ میں یہ بھی کرسکتا تھا۔کرسکتے تھے تو میدان میں کرتے تو میری پلیئرز سے ایک ہی ڈیمانڈ ہوتی ہے کہ بھرپور کوشش کریں۔ورلڈ ٹی 20 کے لئے ہمارے ہاتھ میں صرف کوشش کرنا ہے،جیت ہار چلتی رہتی ہے۔اصل بات یہ ہوگی کہ ہم تھنڈے اور پرسکون رہیں۔بابر اعظم پی سی بی پوڈکاسٹ کی41 ویں قسط میں یہ باتیں کررہے تھے۔