دبئی،کرک اگین رپورٹ۔عامر جمال کے 804 سلوگن جرمانہ سے پی سی بی نے آئی سی سی کو راستہ دکھایا،خوشدل شاہ پر بھاری جرمانہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ یہ ایک دلچسپ نیوز تھی۔آئی سی سی نے اسے علی الاعلان شام 6 بجے کے قریب جاری کی۔پاکسانی بیٹر خوشدل شاہ پر بھاری بھرکم جرمانہ کردیا گیا۔ایک ساتھ کسی بھی کرکٹر کو 3 ڈی میرٹ پوائنٹ کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اگلے 24 ماہ میں ایک غلطی بڑی معطلی کا سبب بج جائے گی،کیونکہ 24 ماہ میں پروفائل میں جب 4 ڈی میرٹ پوائنٹ لگ جائیں تو بات جرمانوں سےباہر انٹرنیشنل میچزکی پابندی کی لگ جاتی ہے۔
آئی سی سی نے اتنا سخت اقدام کیوں اٹھایا۔ویسے تو بڑی پریشانی کی بات ہے لیکن جس ملک کا بورڈ خود اپنے کھلاڑیوں پر 14 لاکھ روپے جیسے بھاری بھرکم جرمانے پر لگا ہو اور وہ بھی محض سیاسی بنیادوں پر تو وہ ملک دوسروں کو راہ دکھاتا ہے کہ ایسے کرو،چنانچہ ہوگیا۔
پہلے پی سی بی کی غیر عقلی اور بے بنیاد مثال
پاکستان کے آل راؤنڈر عامر جمال پر سابق وزیر اعظم اور پاکستانی کپتان عمران خان کی حمایت میں نعرہ لگانے پر دس لاکھ روپے (تقریباً 4000 امریکی ڈالر) جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔جمال گزشتہ سال دسمبر میں انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے دوران پاکستان کے ٹریننگ کے لیے آئے تھے جس میں ان کی کیپ کے نیچے 804 لکھا ہوا تھا۔ یہ عمران کا قیدی نمبر ہے، جو اگست 2023 سے قید ہیں۔جرمانہ کو خلاف ورزی کے لیے غیر معمولی طور پر بڑا کیا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کسی تادیبی خلاف ورزی پر سزا دینے کے بجائے ایک خوف اور دہشت کی مثال قائم کر نے کیلئے ہے۔
آئی سی سی کی خوشدل شاہ کو سزا
پاکستان کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ پر کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے دوران آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔خوشدل کو بھی تین ڈیمیرٹ پوائنٹس دیے گئے ہیں۔ 24 ماہ کی مدت میں یہ اس کا پہلا جرم تھا۔
یہ واقعہ پاکستان کی اننگز کے آٹھویں اوور کے دوران پیش آیا، جب خوشدل نے فولکس کی تیسری گیند پر چوکا مارا۔ باؤلر کے پاس بھاگتے ہوئے ان کی پیٹھ پر بائیں کندھے سے دھکا مارا ۔دو رنزمکمل ہونے کے امپائر نے خوشدل سے بات کی۔چونکہ خوشدل نے امپائرز اور میچ ریفری جیف کرو کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کو قبول کر لیا تھا، اس لیے کسی باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں تھی۔