لاہور،نئی دیلی:کرک اگین رپورٹ
پی سی بی اور بی سی سی آئی میں ایشین کرکٹ کونسل کے پلیٹ فارم سے جنگ بڑھ رہی ہے۔بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر ہیں۔نتیجہ میں اپنی اس ذاتی خواہش جس کا ظہار گزشتہ سال کیا گیا تھا،اس سے جڑی بات اب ایشین کرکٹ کونسل کے پلیٹ فارم سے بڑھائی جارہی ہے۔تازہ ترین کارروائی پی سی بی کی جانب سے آئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل سوشل میڈیا اکائونٹ سے ایشین کرکٹ کونسل کو جواب دیا گیا ہے۔یہ جواب اس ای میل کے جواب میں ہے جس میں جمعہ کی صبح دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایشین ڈیولپمنٹ کمیٹی نے ایشیا کپ 2023 کی میزبانی کے حوالہ سے جو نئے مشورے کئے گئے،اس کی میٹنگ 13 دسمبر کوہوئی تھی اور پی سی بی کو اس کی 22 دسمبر کو اطلاع دی گئی۔یہ ٹوئٹ دراصل نجم سیٹھی کو جھوٹا بنانے کے لئے بھی تھی جنہوں نے کل ہی بھارتی سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہمیں کوئی ای میل موصول نہیں ہوئی۔
ایشین کرکٹ کونسل نے نجم سیٹھی کو جھوٹا کہدیا
پی سی بی لکھا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فیصلے یکطرفہ تھے۔تصدیق پر شکریہ اداکرتے ہیں۔ڈیولپمنٹ کمیٹی کی سفارشات کو ایشین کرکٹ کونسل بورڈز سے منظور کروانا ضروری ہے۔13 دسمر سے اب تک ہماری نہ ملاقات ہوئی ہے،نہ ہی روابط ہوئے اور نہ ہی سرکلر کے ذریعہ منظوری لی گئی ہے۔