ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ۔کارکردگی کامعیار،بنگلہ دیش کے دورہ پاکستان کے فوری بعد جوابی دورہ فوری شیڈول۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے حالات اور کرکٹ کے معیارات ان اس نہج پر پنچ چکے ہیں کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے اور چند ہفتوں بعد پاکستان بھی بنگلہ دیش میں سیریز کھیل رہا ہے۔
بنگلہ دیش نے رواں سال جولائی،اگست میں پاکستان کو اپنے ہاں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز سیریز کیلئے مدعو کیا ہے۔دونوں ممالک کے بورڈز حکام میں دبئی میں بات ہوگئی ہے۔بنگلہ دیش کو آئی سی سی فیوچر ٹورز پروگرام (ایف ٹی پی) کے مطابق مئی کے آخر میں تین میچوں کی ون ڈے اور تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے اور اب بی سی بی وائٹ بال کے مقابلے کے لیے جولائی اور اگست کے دوران پاکستان کی میزبانی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
بنگلہ دیش اگست،ستمبر میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے بھارت کی میزبانی کرے گا۔
ستمبر میں ایشیا کپ ٹی 20 بھی شیڈول ہے۔