پرتھ،کرک اگین رپورٹ۔پرتھ،پاکستان کو ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کیخلاف سیریزجیتنے کیلئے صرف 141 رنزدرکار۔پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا میں 22 برس بعد باہمی ون ڈے سیریز جیتنے کا سنہیری موقع ہاتھ لگا ہے،اس لئے کہ سیریز کے فیصلہ کن ون ڈے میچ میں اس نے میزبان ٹیم کو 140رنز آئوٹ کردیا،اس لئے کہ زخمی ہوکر ریٹائرڈ ہرٹ ہونے والے کوپر کونولی بیٹنگ کیلئے نہیں آسکے۔یوں 140 رنز 9 وکٹ پر اننگ تمام ہوگئی۔
پرتھ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کی اور آسٹریلیا کے 9 کھلاڑی 31.5 اوورز میں صرف 140 اسکور پر آئوٹ کردیئے۔سین ایبٹ 30 اور میتھیو شاٹ 22 رنزبناکر ٹاپ سکورر رہے۔کپتان جوش انگلس 7 کرسکے،گلین میکسویل مسلسل تیسری بار حارث رئوف کا شکار بنے۔
حارث رئوف کی میکسویل کیخلاف ہیٹ ٹرک،آسٹریلوی بیٹرزخمی،6 آئوٹ ہوگئے
پاکستان کی جانب سے شاہین نے 32 رنز دے کر3 اورنسیم شاہ نے 54 رنزکے عوض 3 وکٹیں لیں۔حارث رئوف نے 2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ لی۔
پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار 3 ون ڈے میچزکی سیریز میں پیسرز نے 25 سے زائد وکٹیں لی ہیں۔
پاکستان کو ورلڈ چیمپئن کے خؒاف سیریز کی جیت کیلئے صرف 141 رنزبنانے ہیں۔