پرتھ ۔کرک اگین رپورٹ۔پرتھ ٹیسٹ آسٹریلیا کے ہاتھ سے نکل گیا،لبوشین کی مشکوک حرکت پکڑی گئی۔بال ٹیمپرنگ کا الزام ۔بھارت کی برتری ڈبل سنچری سے عبور کرگئی ہے اور مکمل 10 وکٹیں باقی ہیں۔
پرتھ ٹیسٹ میزبان آسٹریلیا کے ہاتھ سے نکل رہا ہے ۔بھارت نے اپنیدوسری اننگز کی جو شروعات کی ہیں اس نے پہلے دن کا نقشہ ہی پلٹ دیا ہے۔ کہیں سے ایسا نہیں لگتا کہ اس پچ پر پہلے روز 17 وکٹیں گری تھیں اور دوسرے روز لنچ تک تین وکٹیں ۔کل ملاکر 20 وکٹیں گرنے کے بعد جیسے وکٹیں گرنے کا سلسلہ رک گیا ہو ۔جیسے موسم خزاں اچانک بدل گیا ہو۔ بھارت نے اپنی دوسری اننگز کی شروعات کیں اور اب تک سنچری شراکت مکمل کر کے ڈبل سنچری شراکت پر آ چکے ہیں۔ اس کے اوپنرز جیسیوال اور کے ایل راہول دیوار کی طرح پج پر موجود ہیں ۔دونوں نےدوسرے روز کے خاتمہ تک بناکسی نقصان کے بھارت کو172 رنز تک پہنچادیا ہے۔
آسٹریلوی پیسرز مکمل ناکام ہو گئے۔ اسپنرز بھی لے کے آئے لیکن ابھی تک کچھ نہیں ہوا۔ اس دوران ایک دلچسپ بات دیکھنے کو آئی کہ مارنس لبوشین گیند کو رگڑنے کے چکر میں اور پسینہ لگانے کے چکر میں کبھی پیشانی پر ہاتھ لگا رہے تھے اور کبھی وہ شرٹ کے اندر نیچے تک ہاتھ گھسا کر پھر باہر نکالتے اور گیند پر لگاتے اور پھر بال کو وہ اپنی ٹانگ کے ساتھ رگڑتے رہے۔ یہ مشکوک حرکت تھی۔امپائرز نے یہ ساری صورتحال مانیٹر کی اور اس دوران امپائرز نے بال کا معائنہ بھی کیا اور پھر کافی دیر جائزہ لینے کے بعد گیند واپس پیڈ کمنزکے حوالے کی۔ میچ جاری ہے۔ بھارت نے 57 اوورز کھیل کر کھیل ختم ہونے تک 172 رنز بنا لیے ہیں اور کوئی وکٹ نہیں گری۔
جیسی وال ففٹی پلس کے ساتھ 90 اور کے ایل راہول 62 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔بھارت کی برتری 218 رنز کی ہوگئی ہے۔