پرتھ،کرک اگینھ رپورٹ۔فاسٹ بائولر مچل سٹارک اور وکٹ کیپر ایلکس کیری کی حماقت اور کپتان پیٹ کمنز کے یقین نہ کرنے کے سبب آسٹریلیا ایک وکٹ سے محروم ہوگیا۔پرتھ ٹیسٹ میں امپائر کی ایک اور غلطی نے بھارت کے خلاف کی گئی سابقہ تھرڈ امپائر کی غلطی کا مداوا کردیا ہے۔
بارڈر۔گاواسکر ٹرافی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں لنچ کے بعد بھارتی اننگ سنبھلنے کی کوشش میں تھی۔اس کے باوجود73 پر 6 وکٹ گنوانے کے بعد رشی پنت کے ساتھ نتش کمار تھے۔تیش کمارکو اسٹارک نے بال کی،اس پر کوئی رن نہیں تھا بلکہ سٹارک اور شریکوکٹ کیپر ایلکس کیری اپیل کر رہے ہیں۔ کیری کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہبال ٹچ ہوئی ہے لیکن تمام فیلڈرز اس پر قائل نہیں تھے۔کپتان کمنز نے اس کے لیے ریویو پر نہ جانے کا فیصلہ کیا۔
پرتھ ٹیسٹ،متنازعہ کیچ فیصلے نے رضوان کاآئوٹ یادکروادیا،بھارت شدید دبائو میں
بعد میں ٹی وی ری پلے میں واضح ہوا کہ بال بیٹر کے گلوز پر لگی ہے،اس پر آسٹریلینز مایوس ہوئے مگر وہ غلطی کرچکے تھے۔یوں بھارت پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں مزاحمت پر تھا۔اس نے 6 وکٹ پر 98 اسکور بنالئے تھے۔