پرتھ،کرک اگین رپورٹ۔پرتھ ٹیسٹ،مچل سٹارک نے رانا پر بیٹ اٹھادیا،بائولر کا غصہ سے بائونسر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پرتھ ٹیسٹ کی دوسری صبح مچل اسٹارک اور ہرشیت رانا میں تلخی۔سٹارک نے بیٹ اٹھالیا،بائولر نے پھر بائونسر دے مارا۔سٹارک نے ہندوستانیوں کو مایوس کرنے کے لیے نمبر 11 بیٹرجوش ہیزل ووڈ کے ساتھ چارج سنبھال لیا ۔رانا اور جسپریت بمراہ نےدن کے پہلےسیشن میں کافی محنت کی۔
لیون کی وکٹ سے پہلے، رانا نے 30ویں اوور کی پانچویں گیند پر اسٹارک نے سلپ کورڈن کی طرف جھکا لگایا ،جیسے ہی رانا اپنے فالو تھرو کے اختتام کو پہنچے، اسٹارک نے رانا کے ساتھ سخت چھیڑ چھاڑ کی اوراپنا بیٹ اٹھالیا،جیسے سر ماررہے ہوں لیکن انہوں نے رانا کو بیٹ اور گیند کے ساتھ اپنی صلاحیت کی یاد دلائی۔دونوں اس سال بھارتی آئی پی ایل جیتنے والی کولکتہ نائٹ رائیڈرز ٹیم کے ساتھی تھے۔
بھارت کا پہلی اننگ تک کا فاتحانہ آغاز،برتری حاصل کرلی،مچل سٹارک کی مزاحمت
ایک موقع پر مچل سٹارک نے کہا کہ ہرشیت، میں آپ سے زیادہ تیز گیند بازی کرتا ہوں، مجھے ایک طویل تجربہ ہے،دونوں کھلاڑی پہلے غصہ میں تھے لیکن بعد میں خوشگوار موڈ میں دکھائی دیئے کیونکہ انہوں نے گیند کے بعد اور اوورز کے درمیان مسکرایٹ کا تبادلہ کیا۔تھوڑی دیر بعد بعد رانا نے سٹارک پر بائونسر کردیا جو آسٹریلویبیٹر کے ہیلمٹ پر لگا۔ رانا اور ہندوستانی فیلڈرز سٹارک کی مدد کے لیے تیزی سے پہنچے، یہ چیک کر رہے تھے کہ آیا وہ ٹھیک ہے یا نہیں۔
پرتھ ٹیسٹ کےپہلے دن بھارت 150 رنز پر آؤٹ ہو گیا تھا ۔آج دوسرے دن لنچ تک آسٹریلیا 104 پر باہر تھا۔رانا کی 3 وکٹ کے ساتھ بمرا نے 5 آئوٹ کئے۔مچل سٹارک نے 26 کی اننگ کھیلی۔بھارت 46 رنزکی برتری کے ساتھ دوسری اننگ شروع کرنے والا ہے۔