راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
پشاور زلمی 9 ویں بار پی ایس ایل پلے آف میں داخل،گلیڈی ایٹرزکو 76 رنزکی بڑی شکست۔پشاور زلمی ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے پلے آف میں پہنچ گئی ہے،اپنے 9 ویں اور لیگ کے 25 ویں میچ میں اس نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو روند کر رکھ دیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم الیون نے 76 رنزکی باوقار جیت نام کی اور یوں ملتان سلطانز کے 12 پوائنٹس کے قریب 11 کرلئے ہیں۔اس کا ایک میچ ابھی باقی ہے۔
پشاور زلمی پی ایس ایل ہسٹری میں مسلسل 9 سال تمام 9 ایڈیشنز کے پلے آف کھیلنے والی ٹیم ہے،ایک بار پھی لیگ سٹیج پر باہر نہیں ہوئی۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کوئٹہ کا ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ حماقت رہا،زلمی نے طوفانی آغاز کیا اور پلے آف میں 70 اسکور بٹورلئے۔ایک موقع پر اس کا اسکور 12 اوورز میں 3 وکٹ پر 136 رنزتھا،یہاں ب عقیل ہوسین نے ہیٹ ٹرک کرکے زلمی کی بڑی پیش قدمی کو روک ڈالا۔اوپر تلے 3 وکٹ گنوانے سے زلمی کی رفتار سلو ہوئی۔پھر بھی اس سے قبل صائم ایوب کے 12 بالز پر 30 اورمحمد حارث کے13 بالز پر 20 کے ساتھکید مور کے 19 بالز پر33 رنز تیز اسکور کی اچھی بنیاد تھے اور سب سے بڑا پلر کپتان بابر اعظم کی ففٹی تھی،وہ30 بالز پر 1 چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے 53 رنزکرگئے۔عقیل ہوسین نے 23 رنزکے عوض 4 وکٹیں لیں۔محمد عامر کو 35 رنزپڑے،کوئی وکٹ نہ تھی۔
پی ایس ایل 9 کی پہلی،تاریخ کی چھٹی ہیٹ ٹرک،بائولر نہال،زلمی کی ننھی فین رونے لگی
جواب میں جیسن رائے اور سعود شکیل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے 27 بالز پر 46 رنزکا اچھا آغاز دیا لیکن وکٹ گرنے کی دیر تھی اور یلو کلر چاروں جانب بکھرگئے۔جیسن رائے کے 16 اور سعود کے24 پر آئوٹ ہونے کے بعدکپتان ریلی روسو 8 ،خواجہ نافع5 اورعمیر یوسف دس کرسکے۔لوری ایونس 12 اور عقل ہوسین 14 کرسکے۔97 رنزپر 7 وکٹیں گرگئیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 13 بالز قبل صرف 120 رنزبنا کر آئوت ہوئی اور76 رنز سے ہارگئی۔صائم ایوب اور لک ووڈ کے ساتھ خرم شہزاد اور مہران ممتاز نے2،2 وکٹیں لیں۔
اس فتح کے ساتھ ہی پی ایس ایل 9 پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کی دوسری پوزیشن ہوگئی ہے۔