| | | | | | | |

پی ایس ایل 9 کی پہلی،تاریخ کی چھٹی ہیٹ ٹرک،بائولر نہال،زلمی کی ننھی فین رونے لگی

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 9 کی پہلی،تاریخ کی چھٹی ہیٹ ٹرک،بائولر نہال،زلمی کی ننھی فین رونے لگی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں اور ریکارڈز یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کی پہلی ہیٹ ٹرک۔غیر ملکی بائولر ہیرو۔پشاور زلمی کے بیٹرز تختہ مشق بن گئے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی اچھے آغاز کے باوجود اچانک دبائو میں  آیا،ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے عقین ہوسین نے ہیٹ ٹرک کردی،انہوں نے اننگ کے 16 ویں اور اپنے چوتھے اوورکی دوسری،تیسری اور چوتھی بال پر ہیٹ ٹرک کردی۔ عامر جمال 5،مہرممتاز اور لک ووڈ دونوں سفر انکا شکار تھے۔

عقیل کی ہیٹ ٹرک پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا طوفانی جشن تھا لیکن پشاور زلمی کی ایک ننھی فین آنسو بہانے لگی تھی۔

پی ایس ایل کی 9 سالہ ہسٹری میں  چھٹی ہیٹ ٹرک ہے،اس سے قبل 5 فروری 2016 کو کراچی کنگزکے محمد عامر لاہور قلندرز کے خلاف پہلی ہیٹ ٹرک دبئی میں بنائی۔

دوسری ہیٹ ٹرک 23 فروری 2018 کو ملتان سلطانز کے جیند خان نےلاہور قلندزر کے خلاف دبئی میں بنائی۔

تیسری ہیٹ ٹرک3 مارچ 2018 کو ملتان سلطانز کے عمران طاہر نےشارجہ میں کوئٹہ کے خلاف کی۔

چوتھی ہیٹ ٹرک 22 فروری 2019 کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد سمیع نے پشاور زلمی کے خلاف  شارجہ میں بنائی۔

پانچویں ہیٹ ٹرک11 مارچ 2023 کو  راولپنڈی میں ملتان سلطانز کے عباس آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کی۔ اور اب چھٹی ہیٹ ٹرک پشاور زلمی کے عقیل ہوسین نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف آج 8 مارچ کو راولپنڈی میں  کی۔

پشاور زلمی نے  بیس اوورز میں 8 وکٹ پر196 رنزبناکر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 197 رنزکا ہدف دیا ہے۔عقیل ہوسین نے 23 رنز دےکر 4 وکٹیں لیں۔بابر اعظم نے نمایاں 53 رنزبنائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *