لاہور،کرک اگین رپورٹ۔پشاور زلمی کی لاہور میں اونچی پرواز،قلندرز بے بس،بابر اعظم کی ففٹی ہوگئی،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں پشاور زلمی کی اونچی اڑان۔ لاہور میں گھس کر لاہور قلندرز کو روند کر رکھ دیا۔ شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ ہزاروں فینز کی موجودگی میں میزبان ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مکمل فلاپ ہوئی اور 34 رن تک آدھی ٹیم جاچکی تھی۔ بعد اس ٹیم کو اکرم رضا نے ففٹی بنا کر ایک اچھا بوسٹ دیا۔
کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا ایک اچھا فیصلہ کیا لاہور قلندرز جو ملتان میں ملتان سلطانز کے خلاف اپنا آخری میچ ہار کر اپنے ہوم گراؤنڈ کچھ بڑے جذبوں کے ساتھ پہنچی تھی، اس کی اننگز کا آغاز تباہ کن تھا۔ 15 رنز کے مجموعے پر فخر زمان 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور 15 کے اسکور پر دوسری وکٹ آصف علی کی گری۔ وہ صرف چار رنز بنا سکے ۔ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے عبداللہ شفیق صفر پر گئے، اس وقت سکور 21 تھا۔یہ چوتھی وکٹ تھی، اس سے قبل ڈیرل مچل 17 کے اسکور پر تیسرا نقصان اٹھا چکے تھے اور انہوں نے دو رنز بنائے ۔لاہور قلندرز کی پانچویں وکٹ 34 کے سکور پرسام بلنگز کی صورت میں گری وہ نو رنز بنا سکے۔ چھٹی وکٹ بھی بہت جلد گر گئی جب 44 سکور تھا، شاہین شاہ آفریدی جو کہ کپتان ہیں وہ 16 رنز بنا کر چلتے بنے۔ یہاں سے سکندر رضا نے کچھ سٹینڈ لیا ان کے ساتھ رشاد حسین نے 13 رنز بنا کے اور حارث رئوف نے10 رنز بنا کے ساتھ دیا۔ سکندر رضا 37 بالز پر 52 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ لاہور کی ٹیم 19.2 اوور میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اننگز کی چار گیندیں باقی تھیں۔
پشاور زلمی کی جانب سے لک ووڈ نے چار اوور میں 25 رنز دے کے دو وکٹیں لیں۔ جبکہ الزاری جوزف نے چار اوور میں صرف 15 رنز دیے اور تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حسین طلت نے دو اوور میں 18 رنز دے کے دو وکٹیں لیں۔ عارف یعقوب اور علی رضا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جواب میں پشاور زلمی کا آغاز بھی سنسنی خیز تھا صائم ایوب دو کے مجموعے پر اور ٹائم کیڈ مور سات کے مجموعے پر چلتے بنے اور یہاں پر ایسا لگا کہ قلندرز کے بولرز حاوی ہوں گے۔ کپتان بابرعظم کا آج دن تھا۔ ان کو امپائر نے ایل بی ڈبلیو بھی دیا جو کہ فیصلہ ریورس ہوا انہوں نے ہاف سینچری 37 گیندوں پر مکمل کی۔ محمد حارث 20 رنز بنا کے اگرچہ آؤٹ ہوئے لیکن اس کے بعد حسین طلت آئے اور آخر تک اپنی ٹیم کو لے کر چلتے بنے۔دونوں نے اپنی ٹیم کو16.4 اوورز میں 7 وکٹ سے جتوادیا۔133 رنز3 وکٹ پر بنالئے۔بابر اعظم42 بالز پر 56 اور طلعت37 بالز پر 51 کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔شاہین نے 2 اور حارث نے ایک وکٹ لی۔