راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
قیدی نمبر 804 کے نعروں میں پشاور زلمی کی سنسنی خیزجیت،ملتان ہارگیا،ڈیرن سیمی کی فیلڈ کوچنگ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی ایس ایل 9 میں راولپنڈی میں قیدی نمبر 804 کے نعروں میں پشاور زلمی کی جیت۔افتخار احمد کا لاٹھی چارج شاندار رہا،زلمی کیمپ کی نیند اڑادی۔سنسنی خیز میچ پشاور زلمی نے صرف 4 رنز سے جیت لیا۔ایک بار پھر نازک ترین موقع پر ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی بابر اعظم کی مدد کیلئے پویلین کے باہر موجود تھے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے اہم ترین میچ میں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں پشاور زلمی نے آج ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔7 اوورز میں 84 رنز کا شاندار آغاز ڈبل سنچری کی بنیاد تھا۔صائم ایوب 22 بالز پر 46 مارگئے۔کیڈ مور 5 کرسکے،حسیب اللہ نے31 کی اننگ کھیلی۔رومین پاول نے 23 بنائے۔بابر اعظم 40 بالز پر 64 کرگئے۔پشاور زلمی نے بیس اوورز میں 5 وکٹ پر 204 رنز بنائے۔اسامہ میر نے 3 اور کرس جارڈن نے 2 وکٹیں لیں۔
جواب میں ملتان سلطانز شروع میں تیز بیٹنگ نہ کرسکی،وقفہ سے گرنے والی وکٹوں کی وجہ سے رن اوسط بڑھ گئی،جسے افتخار احمد نے چھکوں کے ساتھ بہتر کرنے کی کوشش کی لیکن 12 بالز پر 37 رنز زیادہ تھے۔رضوان 32،ہینڈرکس 5ڈیوڈ میلان 19 اور طیب طاہر 26 کرسکے۔خوشدل شاہ 11 کے مہمان بنے۔
یہاں سے افتخار اور کرس جارڈن نے دھواں دھار اننگ کھیلی ۔دونوں نے 21 بالز پر ففٹی شراکت بنائی۔19 ویں اوور کے اختتام پر پشاور زلمی فتح سے 23 رنز دور تھی۔
آخری 3 بالز پر 16 رنزمشکل تھے۔2 بالز پر 12 رنز رہ گئے۔افتخار اور کرس جارڈن نے زلمی کو ہلائے رکھا۔شاندار میچ ہوا۔سلطانز کی اننگ بیس اوورز میں 5 وکٹ پر 200رنز تک محدود ہوگئی۔زلمی نے سخت مقابلے کے بعد ملتان کو 4 رنز سے ہرادیا۔افتخار 27 بالز پر 60 اور جارڈن12 بالز پر 30 کے ساتھ ناقابل شکست لوٹے۔دونوں نے چھٹی وکٹ پر صرف 28 بالز پر 75 رنزلوٹے۔افتخار نے 5 اور جارڈن نے 2 چھکے لگائے۔عامر جمال 36 رنز دے کر 2 وکٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔
رواں سیزن میں ملتان کی یہ دوسری شکست ہے اور دونوں بار پشاور زلمی جیتا ہے۔پہلا میچ ملتان میں 5 رنز اور اب پنڈی میں 4 رنز سے جیت گیا۔