سڈنی،کرک اگین رپورٹ
پیٹ کمنز نے ڈیوڈ وارنر کا فیصلہ سنادیا،2 میچز کی ٹیسٹ سیریزنقصان قرار۔آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ڈیوڈ وارنر کے مستقبل کا فیصلہ سنادیا ہے۔اس سال کے شروع میں بھارت اور اس کے بعد اب انگلینڈ میں کینگروز اوپنر کی مسلسل ناکامی کے بعد انہیں ٹیم سے ڈراپ کئے جانے کا شدید دبائو ہے لیکن لیفٹ ہینڈڈ بیٹر 35 سالہ وارنر پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ وہ ہوم گرائونڈز میں ریٹائرمنٹ لینا چاہیں گے۔اس کے لئے انہوں نے اس سال کے آخر اور اگلے سال کے شروع میں پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچزکی سیریز کو الوداعی سیریز کہا تھا۔اتفاق سے مسلسل ناکامی نے ان پردبائو بڑھایا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ فوری لیں یا ٹیم منیجمنٹ انہیں ڈراپ کرے۔
اسی حوالہ سے ایشز 2023 کے فوری بعد ان کے کپتان پیٹ کمنز نے اہم اعلان کیا ہے کہ ڈیوڈ وارنر مسلسل ٹیم میں موجود ہیں۔انہیں ڈراپ نہیں کیا جائے گا۔وہ ٹیسٹ ریٹائرمنٹ تک کھیلتے رہیں گے۔اس کے بعد آسٹریلیا میں ان پر شیفیلڈ شیلڈ کے ڈومیسٹک میچز کھیلنے،اس میں پرفارم کرنے کے مطالبے بھی اب بے معنی سے ہوگئے ہیں۔
گلوبل ٹی 20 لیگ،محمد رضوان کا پھر شو،بریتھویٹ کی سر پھاڑنے کی کوشش
آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ میکڈرمٹ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں 2 میچزکی ٹیسٹ سیریز کھیلنا ٹیسٹ فارمیٹ کو ختم کرنے،خراب کرنےکے مترداف ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ آئی سی سی 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز ختم کرے اور کم سے کم 3 میچز کی ہو۔تاکہ اس سے اس کے حسن اور دلچسپی میں اضافہ ہوسکے۔انگلینڈ کے خلاف آسٹریلیا کی حالیہ 5 میچز کی ایشز ٹیسٹ سیریز 2-2 سے ڈرا رہی۔اس کے علاوہ بھارت اور آسٹریلیا بھی بارڈر،گاواسکر ٹرافی کے تحت 5 میچزکی سیریز کھیلیں گے۔اس کے علاوہ اکثریتی سیریز میں 2 ٹیسٹ میچز رکھے گئے ہیں۔
ورلڈکپ 2023 میں پاکستان سمیت کئی میچز کی تاریخ تبدیل،کرک اگین نیوز سچ،مکمل شیڈول