لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹرزکی ایک الیون ٹیم مختلف عہدوں پر کھپانے کی تیاری کرلی ہے۔اس کے لئے قومی بائولنگ کوچ سے لے کر نیشنل اکیڈمی تک میں تقرریاں شامل ہونگی۔ذرائع کے مطابق سابق فاسٹ بائولر عمر گل کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ان کے ساتھ کامران اکمل سمیت کئی ماضی کے کھلاڑی شامل ہونگے،اسی طرح ویمنز کرکٹ میں بھی تقرریاں ہونگی۔یوں سب کو شامل کیا جائے تو سابقہ الیون سائید سٹاف کی شکل میں سامنے آئے گی۔
سڈنی ٹیسٹ،عثمان خواجہ کی ڈبل سنچری میں بارش،سٹیو سمتھ کانیا ریکارڈ
ادھر ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین جے شاہ نے اپنے ملکی کرکٹ کلینڈر کے اعلان میں ایشیا کپ 2023 کا ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ بھارتی ٹیم ایونٹ میں شریک ہوگی۔2024 میں ویمنز ایشیا کپ کھیلاجائے گا۔جے شاہ بھارتی بورڈ کے سیکرٹری بھی ہیں اور ان کے مطابق ہی بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی،ایونٹ کہیں اور ہوگا۔گزشتہ سال اس اعلان پر پی سی بی چیئرمین نے کہا تھا کہ پاکستان بھی بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں نہیں جائے گا۔